• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یورپی یونین نے ‘بیویرئین نورڈک’ کو مونکی پاکس ویکسین تیار کرنے کی منظوری دے دی

یورپی یونین نے ‘بیویرئین نورڈک’ کو مونکی پاکس ویکسین تیار کرنے کی منظوری دے دی

یورپی یونین نے ڈینش بائیوٹیکنالوجی فرم ‘بیویرئین نورڈک’ کو مونکی پاکس ویکسین کی تیاری کی منظوری دے دی ہے۔

یورپی یونین کمیشن سے موصول معلومات کے مطابق بیویرئین نورڈک BAVA.CO کو مونکی پاکس ویکسین کی مارکیٹنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یورپی میڈیسن ایجنسی EMA نے بھی گذشتہ ہفتے مذکورہ ویکسین تجویز کی تھی۔

یورپی ڈیزیز کنٹرول مرکزکے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت تک 27 یورپی یونین ممالک میں 8 ہزار 697 مونکی پاکس کیس ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ اسپین، جرمنی اور فرانس میں کیسوں کی تعداد سب سے زیادہ اور بلغاریہ، لتھوانیا اور سلووینیا میں سب سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی 23 جولائی کو مونکی پاکس وباء کے لئے بین الاقوامی عوامی ہیلتھ ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے اس وقت تک 75 ممالک میں 16 ہزار سے زائد مونکی پاکس کیسوں کی تصدیق کی اور وائرس کی وجہ سے 5 اموات کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply