• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حیران ہوں میں اور ایمن الظواہری ایک ہی مکان کو اپنا گھر کہتے رہے، ڈین اسموک

حیران ہوں میں اور ایمن الظواہری ایک ہی مکان کو اپنا گھر کہتے رہے، ڈین اسموک

لندن: ’’ حیران ہوں کہ میں اور دنیا کو انتہائی مطلوب ایمن الظواہری طویل عرصے تک ایک ہی مکان کو اپنا گھر کہتے تھے‘‘۔ یہ بات سابق امریکی فوجی افسر دین اسموک نے مؤقر برطانوی اخبار گارجین کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔

ڈین اسموک کے مطابق کابل کے جس گھر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنا کر القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو ہلاک کیا گیا اس میں وہ خود عرصے تک رہائش پذیر رہا تھا اور یہ وہ وقت تھا کہ جب امریکی ادارے یو ایس ایڈ میں شامل تھا۔

سابق امریکی فوجی کے مطابق وہ عراق جنگ سے واپس آنے کے بعد یو ایس ایڈ میں شامل ہو گیا تھا اور اسی کے ایک پروگرام کے لیے کابل میں طویل عرصے تک مقیم رہا تھا جہاں اس نے ایک مکان میں رہائش رکھی تھی اور اس کی بالکونی سے پورا کابل دکھائی دیتا تھا اور وہ انتہائی دلکش منظر تھا جسے وہ روزآنہ صبح اٹھ کر دیکھتا تھا کیونکہ ایک طرف پہاڑ دکھائی دیتے تھے تو دوسری طرف کھلا میدان نظر آتا تھا۔

ڈین اسموک کے مطابق اس نے امریکی کارروائی کے بعد جب نشانہ بنائے جانے والے گھر کی تصویر دیکھی تو حیران رہ گیا کیونکہ یہ تو وہی مکان تھا جسے وہ عرصے تک اپنا گھر بتاتا آیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق امریکی فوجی کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی رپورٹ تھی کہ ایمن الظواہری اپنے کمرے کی بالکنی میں کھڑے ہونا پسند کرتا تھا اور اکثر وہاں کھڑا رہتا تھا تو میرے دل میں خیال آیا کہ یقیناً ایسا ہی ہوتا ہوگا کیونکہ اس بالکنی سے دکھائی دینے والا نظارہ ہی اتنا حسین ہوتا تھا کہ انسان اس میں محو ہو جاتا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply