• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چترال:موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے تباہی،کئی گھر تباہ

چترال:موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے تباہی،کئی گھر تباہ

خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔

بالائی چترال میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ سیلابی ریلے میں کئی مکانات بہہ گئے اور کئی کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 45 املاک کو نقصان پہنچا جن میں سے 14 مکانات اور 3 دیگر عمارتیں مکمل طور پر تباہ جبکہ 23 ​​مکانات اور 8 دیگر عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ کئی مقامات پر مواصلاتی پل بھی بہہ گئے۔ سب سے زیادہ نقصان اپر چترال میں ہوا۔

چترال کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ چترال اور دیگر اضلاع میں سڑکوں پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار اور کل پیر کو تیز بارش کا امکان ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر نشیبی علاقوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply