منکی پاکس وبا بھارت بھی پہنچ گئی

افریق ، امریکا اور یورپ کے بعد منکی پاکس وبا بھارت بھی پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ ہو گیا۔نئی دہلی کے 31 سالہ رہائشی منکی پاکس سے متاثر ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی غیر ملکی ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے۔منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو اسپتال داخل کرلیا گیاہے۔

اس سے قبل 74 ممالک میں منکی پاکس کے 16 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی بھی قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ افریقا میں منکی پاکس بنیادی طور پر چوہوں جیسے متاثرہ جنگلی جانوروں سے لوگوں میں پھیلتا ہے۔اس نے ماضی میں کبھی وبائی شکل اختیار نہیں کی اور نہ یہ کسی متاثرہ ملک سے سرحدپارپھیلی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تاہم یورپ، شمالی امریکااور دیگر جگہوں پرمنکی پاکس کا وائرس ان لوگوں میں بھی پھیل رہا ہے جن کا جانوروں سے کوئی تعلق نہیں یا جنھوں نے حال ہی میں افریقا کا سفر بھی نہیں کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply