• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اللہ ملک کو قرض کی دلدل سے نکال دے، وزیراعظم کی حجاج کرام سے دعا کی اپیل

اللہ ملک کو قرض کی دلدل سے نکال دے، وزیراعظم کی حجاج کرام سے دعا کی اپیل

وزیراعظم شہباز شریف نے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کو مبارک باد پیش کی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ میں لکھا کہ اللہ آج کے دن کی برکت سے ملک کو قرض کی دلدل سے نکال دے، اللہ ہمیں بحیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے، وزیراعظم کی جانب سے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply