موسم و مزاج۔۔شاہدمحمود

ماحولیاتی آلودگی کے اثرات موسم و مزاج تباہ کر رہے ہیں۔

اللہ کریم نے دھرتی پہ سبزے کے قالین بچھائے، سر سبز و شاداب درخت پھول پودے اگائے، فلک بوس پہاڑ و پہاڑوں سے بہتے فرحت بخش پانی کے جھرنے و دریا بہائے ۔۔۔ صحراؤں میں بھی حسن رکھا و جنگلات و سمندروں سے زمین کے موسم متوازن بنائے اور جھلملاتے تاروں سے آسمان سجائے و اس کرہ ارض کو مخلوقات کے لئے بمثل فردوس بنایا اور ہم انسانوں نے رحمٰن کو بھلا کر شیطان و نفس کو نعوذ باللہ معبود بنایا و ترقی کے نام پہ معکوس ترقی کی اور آج جنت جیسی دھرتی کو بارود و کیمیکلز و ایندھن کا آتش فشاں بنا کر اس پہ بیٹھے ہیں اور جس دن حضرت انسان کا نفس مزید بے قابو ہوا تو ۔۔۔۔۔ بچ جانے والی حیات و آنے والی نسلیں شائد پتھر کے دور سے بھی پہلے کے کسی دور میں آنکھیں کھولیں گی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

نفس کو آنچ پہ عمر بھر رکھنا
بڑا محال ہے ہستی کو معتبر رکھنا

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply