تو ۔۔کیا سمجھیں؟/ڈاکٹر صابرہ شاہین

پربت کی مخمور پون
محسوس کرے
ماٹی کا بدن
تو کچے سے
کچنار کنول کے ، پات پہ اترے
چاند کی ،البیلی سی کرن
تب من کا پپیہا ، بول اُٹھے
الہڑ سا کوئی
بے داغ سخن
تب مست چناروں کی کومل
شاخیں جو بجائیں
پیار کے دف
چت چور، ابلتے چشموں کے
پانی گائیں ، ساجن ساجن
وادی کے سبزے پر سوئی
البیلی کی معصوم پھبن
جب اوج پہ آئے ،کڑک اُٹھے،
بجلی سی کوئی
پھر آنکھ کھلے تو، کچھ بھی نہ ہو
باقی ہو فقط، بے مہر گھٹن
تو کیا ۔۔۔۔سمجھیں ۔۔؟

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply