• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی قرار

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی قرار

پاکستانی روپیہ 2022 میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 16.5 فیصد کی کمی کے ساتھ ایشیا کی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی قرار پائی ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پروگرام کی بحالی میں طویل تاخیر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے ملکی معیشت پربہت برا اثر پڑا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق صرف 8 جون کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے میں 5.1 فیصد کمی آئی ہے جس کی وجہ سے یہ جاپانی ین، جنوبی کوریائی وون اور بنگلہ دیش ٹکا سمیت 13 دیگر ممالک کی کرنسیوں کی فہرست میں سب سے آخر میں ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مرتب کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی کرنسی کے بعد ین (15 فیصد کمی)، وون (8.1 فیصد) اور ٹکا (7.22 فیصد) کمی کے ساتھ ایشیا کی بدترین کرنسی قرار پائی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایشیا کی بہترین کرنسیاں جو امریکی ڈالر کے مقابلے میں سب سے کم قیمت کھو چکی ہیں وہ ہانگ کانگ ڈالر، سنگاپور ڈالر اور انڈونیشیا کے روپیہ تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply