گاڑی،موٹر سائیکل کی گھر بیٹھے رجسٹریشن کروائیں

لاہور کے شہری اب گھر بیٹھے گاڑی یا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
تفصیلا ت کےمطابق محکمہ ایکسائز نے نئی ڈور سٹیپ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکام کے مطابق شہری گھر بیٹھے ہیلپ لائن پر رابطہ کرے گا نمائندہ گھر پہنچ جائے گا۔
ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق محکمہ ایکسائز نے نئی ڈور سٹیپ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری کے ہیلپ لائن پر رابطے کے بعد ایکسائز کا نمائندہ گھر پہنچے گا اور چوبیس گھنٹوں کے اندر رابطہ کر کے گاڑی کی رجسٹریشن یقینی بنائے گا۔
شہری کی بائیو میٹرک اور چالان کی رقم بھی فوری آن لائن ادا کرنے کی سہولت ہو گی، چند منٹوں میں شہری گھر بیٹھے اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل کا رجسٹرڈ نمبر حاصل کر لے گا۔ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق پہلے فیز میں بارہ موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی سروس کیلئے مختص ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply