• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان ہو یا دنیا کا کوئی اور ملک خلائی مخلوق ہر الیکشن میں ہوتی ہے،خورشید شاہ

پاکستان ہو یا دنیا کا کوئی اور ملک خلائی مخلوق ہر الیکشن میں ہوتی ہے،خورشید شاہ

سکھر:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما ءخورشید شاہ کا کہنا ہےکہ پاکستان ہو یا دینا کا کوئی اور ملک خلائی مخلوق ہر الیکشن میں ہوتی ہے۔

سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لئے دنیا ہمیں پتھر کے دور میں پھیکنے کی باتیں کررہی ہے تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق تو ہے یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں، خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی جبکہ پاکستان میں الیکشن ہوں یا دنیا کے کسی بھی ملک میں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ15  یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کیلئےنام آجائیں گے جبکہ سیاست میں کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور نہ کوئی دوست۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، لندن والے کو تو خود فاروق ستار نے مائنس کیا اور اب انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ہے جبکہ پپو پاپا پھپھو پارٹی کہنے والا خود کسی کا پپی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply