دوست محمد کھوسہ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

ن لیگ کے سابق رہنما دوست محمد کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان 22 دسمبر کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کریں گے۔دوست محمد کوسہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد ذوالفقار کھوسہ کی اجازت سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جو حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت، بلاول کی نوجوان قیادت کی وجہ سے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہے، ان کے ساتھ مل کرعوام کی خدمت کریں گے۔دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ڈیرہ غازی خان میں جلسے کی دعوت بھی دوں گا۔خیال رہے کہ رواں برس جون میں عام انتخابات سے قبل ن لیگ کے سینیئر رہنما ذوالفقار کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور اس وقت یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ دوست محمد کھوسہ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں تاہم بعد میں اس کی تردید کردی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply