• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب سے تباہی، 50 افراد ہلاک

بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب سے تباہی، 50 افراد ہلاک

بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ مختلف حادثات میں اب تک 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے کے دوران طوفانی بارشوں کے باعث حادثات میں بنگلہ دیش میں 25 اور بھارت میں بھی کم از کم 25 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث آسمانی بجلی کڑکنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دیگر چار افراد چٹاگانگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے سے ہونے والی بارشوں کے باعث شمال مشرقی بنگلہ دیش کے کئی علاقے زیرِ آب ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں کو امدادی پناہ گاہوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے شمال مشرقی بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث آئندہ دو دنوں میں سیلابی صورتِ حال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارت کی ریاست میگھالیہ میں بھی بارشوں، لینڈسلائیڈنگ اور دیگر واقعات سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابقریاست آسام میں سیلاب کے باعث کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آسام کے 28 گاوں زیر آب آ گئے ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply