سمارٹ فون کے گرم اور سست ہونے کی وجہ

کرپٹو جیکنگ آپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو سست، بہت جلد گرم یا اس کی بیٹری ٹائمنگ کو کم کر دیتی ہے۔ کرپٹو جیکنگ کسی ہیکر کی جانب سے آپ کے فون کو ہیک کرکے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کیلئے استعمال کرنے کے عمل کا نام ہے۔ بٹ کوئن اور دیگر کرپٹو کرنسیز حاصل کرنے کیلئے ریاضی کی پیچیدہ مساواتیں حل کرنا پڑتی ہیں۔ یہ ریاضیاتی مساواتیں کرپٹو کرنسی ٹرانزیکشن کی تصدیق کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ اس عمل کے دوران اچھی خاصی پروسیسنگ پاور درکار ہوتی ہے۔ جو کسی ایک سمارٹ فون کی پروسیسنگ پاور سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔ کرپٹو جیکنگ میں ہیکر بہت سے اینڈارائیڈ سمارٹ فونز کا کنٹرول حاصل کرکے ان کی پروسیسنگ پاور کو مربوط کر دیتے ہیں۔ یہ سب سمارٹ فونز میں وائرس زدہ ایپس انسٹال کرکے کیا جاتا ہے۔ معروف آئی ٹی سیکیورٹی کمپنی ESET کے محقیقین نے کہا ہے کہ پلے سٹور سے 1 ملین سے 5 ملین کی تعداد میں ڈائونلوڈ ہونے والی Bug Swasher گیم صارفین کے علم میں لائے بغیر ان کے فون کو کرپٹو کرنسی کی مائننگ کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ ہیکنگ کی اس طرح کی وارداتوں کو کرپٹو جیکنگ کا نام دیا گیا ۔ گوگل پلے سٹور پر بہت سی ایپلیکیشنز میں کرپٹوکرنسی مائننگ پروگرام سے جڑے ٹروجن ہارسز چھپائے جا رہے ہیں۔ جولائی میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ پلے سٹور پر موجود تمام کرپٹو مائننگ ایپلی کیشنز پر پابندی لگا رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں گوگل کو بھی نہیں معلوم کہ کس ایپلیکیشن میں کرپٹوکرنسی مائننگ کیلئے ٹروجن ہارس موجود ہے۔ اب چونکہ کرپٹو کرنسی مائننگ کیلئے بہت زیادہ پروسیسنگ پاور درکار ہوتی ہے، اس لئے اکثر اس کا اثر موبائل کے سست ہونے، گرم ہونے یا بیٹری ٹائمنگ کم ہونے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اس سے زیادہ برا ہونے کی صورت میں پورا ہینڈ سیٹ ہی مستقل طور پر بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ اس صورتحال سے بچنے کیلئے صارفین کو اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم دستیاب تازہ ترین ورږن پر اپ ڈیٹ کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ صارفین کو اینٹی وائرس پروگرام انسٹال کرنا چاہئے اور کوئی بھی ایپلیکیشن نان آفیشل سورس سے ڈائونلوڈ کر کے انسٹال نہیں کرنی چاہئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply