نارووال میں دھند کے باعث مسافر ٹرین سکول وین سے ٹکرا گئی، افسوسناک حادثے میں 12 سے زائد طلبا و طالبات شدید زخمی ہوگئے۔نارووال لاہور سیکشن پر پیجووالی ریلوے سٹیشن کے قریب یلوے لیول کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے اور شدید دھند کے باعث سکول وین کو حادثہ پیش آیا۔سکول وین میں سوار 30 سے زائد بچے اپنے سکولوں میں جا رہے تھے کہ وین ڈرائیور جب پیجووالی ریلوے لیول کراسنگ پر پہنچا تو دھند اس قدر شدید تھی کہ سکول وین کے ڈرائیور کو ٹرین آنے کا علم ہی نہ ہوا اور ٹرین سکول وین سے ٹکراگئی۔حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122، اہل علاقہ اور انتظامیہ کے لوگوں نے پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں، زخمی طالبعلموں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں