• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ نے 6 ماہ اور اس سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

امریکہ نے 6 ماہ اور اس سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

واشنگٹن: امریکہ میں چھ ماہ اور اس سے بڑی عمر کے بچوں کے لیے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

ہم نیوز نے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی اور عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں شیر خوار بچوں کے لیے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سب سے چھوٹے بچوں کو فائزر(Pfizer) اورموڈرنا( Moderna) کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینز ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی ادارے نے چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کے لیے Moderna کی دو خوراکوں والی ویکسین اور چھ ماہ سے چار سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر شاٹس کی تین خوراکیں دینے کی اجازت دی ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ رابرٹ کیلف نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بہت سے والدین اور چھوٹے بچوں کے معالجین بچوں کے لیے ویکسین کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیار کردہ ویکسینز چھ ماہ تک کی عمر کے بچوں کو تحفظ فراہم کریں گی۔

رابر کیلف کے مطابق ہم توقع کرتے ہیں کہ چھوٹے بچوں کی ویکسینز کووڈ 19 کے شدید ترین نتائج جیسے کہ اسپتال میں داخل ہونے اور موت سے انہیں تحفظ فراہم کریں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے متاثرین مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply