مٹی پاو فارمولہ اور مفاد کی سیاست ۔۔عامر عثمان عادل

ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین وزیر اعلیٰ  پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔
اب ایک خبر اور لاہور کے صحافتی حلقوں نے دی ہے کہ
چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب کے لئے ایک سمارٹ فارمولا بنا دیا ہے جس کی جزیات کچھ یوں ہیں
1۔ چوہدری پرویز الہی تخت پنجاب کو کمزور نہیں کریں گے
2۔ بدلے میں انہیں اسپیکر کے عہدے سے ہٹایا نہیں جائے گا
3۔ مونس الہی اور پرویز الہی بظاہر حکومت کے خلاف منہ کا ذائقہ بدلنے کو تھوڑی بہت تنقید کرتے رہیں گے
یوں اس ڈرامے کا اختتام المیہ نہیں طربیہ ہو گا

Advertisements
julia rana solicitors london

اب اس خبر کو سامنے رکھ کر فرزندان شجاعت حسین چوہدری اور حمزہ شہباز کی ملاقات کی تصویر کو دیکھ لیجئے شاید یہ فارمولا اسی ملاقات میں طے کیا گیا
مرکز میں وزارت اور اقتدار میں شراکت
صوبے میں اسپیکر شپ کی چھتری تلے ثمرات
اور پھر اگلے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا پھر جتنی قربتیں ہو چکی ہیں غالب امکان ہے کہ ق ن ایک ہو جائیں
کیونکہ سیاست امکانات کا کھیل ہے اور سیانے سیاستدان ایک آدھ دروازہ کھلا رکھتے ہیں
کہانی دلچسپ ہوتی جا رہی ہے دونوں صورتوں میں گجرات کس کو سونپا جائے گا یہ ون ملین سوال ہے
ہر سیاسی جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ جیسے چاہے کریں
لیکن کبھی فرصت ملے تو گجرات کے چوہدریوں کو یہ ضرور سوچنا ہو گا کہ اس گومگو کی سیاست نے ان کی ساکھ کو کس قدر متاثر کیا ہے دو کشتیوں پر سوار رہنے کی بجائے بہتر ہوتا وہ آغاز ہی میں ایک مضبوط فیصلہ کر کے پھر اس پر پہرا دیتے تو ان کی توقیر میں اضافہ ہوتا

Facebook Comments

عامر عثمان عادل
عامر عثمان عادل ،کھاریاں سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں تین پشتوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں لکھنے پڑھنے سے خاص شغف ہے استاد کالم نگار تجزیہ کار اینکر پرسن سوشل ایکٹوسٹ رائٹرز کلب کھاریاں کے صدر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply