پیالی میں طوفان (47) ۔ ہانپتا کتا/وہاراامباکر

ہر جھولتی چیز کی نیچرل فریکونسی ہوتی ہے۔ جھولے پر بچہ، پنڈولم، جھولنے والی کرسی، tuning fork، گھنٹی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اگر گھنٹی کی آواز سنیں تو یہ فوری پہچانا جا سکتا ہے کہ یہ کسی بڑے گھنٹے کے آواز ہے۔ ان کی آواز کا نوٹ گہرا ہوتا ہے کیونکہ اس کے سائز کا مطلب یہ ہے کہ اس کو کھنچ کر واپس آنے کا وقت زیادہ ہے۔ اس لئے نکلنے والی آواز کم فریکونسی کی ہے۔ آپ اپنی سمت سے چیزوں کے سائز کے بارے میں بہت سی انفارمیشن اکٹھی کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اس وقت آپ یہ جان رہے ہیں کہ یہ ارتعاش میں کتنا وقت لیتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ٹائم سکیل ہمارے لئے بڑے اہم ہیں کیونکہ ہم انہیں دنیا کو کنٹرول کرنے میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ ارتعاش کم رہیں تو ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ کسی سسٹم کو اس کی نیچرل فریکونسی پر نہ دھکیلا جائے جبکہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ بغیر زیادہ محنت کے، یہ جاری رہیں تو پھر نیچرل فریکونسی سے انہیں دھکیلنا ٹھیک انتخاب ہے۔ اور صرف یہ کام ہانپتے کتے بھی کر رہے ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کتے کو پسینہ نہیں آتا لیکن دوڑ بھاگ کرنے کے بعد اس نے بھی اپنی اضافی حرارت سے چھٹکارا پانا ہے۔ ہانپنا مشقت والا کام لگتا ہے تو تھک جانے کے بعد اسے کیوں کیا جائے؟ لیکن کتا، ایسے فلسفانہ سوال سے بے نیاز ہانپنے پر لگا ہے۔
بھاگ دوڑ کے بعد ہماری سانس بحال ہونے میں وقت لگتا ہے اور یہ آہستہ آہستہ ہوتی ہے۔ لیکن کتا اچانک ہی ہانپنا بند کر دیتا ہے۔
حرارت سے چھٹکارا پانی کا بہترین طریقہ پانی کی تبخیر ہے اور اس وجہ سے ہمیں پسینہ آتا ہے۔ پانی کو گیس میں بدلنے میں بہت توانائی لگتی ہے اور جب یہ ہماری جلد سے اڑتا ہے تو یہ حرارت کو ساتھ بھگا لے جاتا ہے۔ کتے اپنی جلد سے پسینہ خارج نہیں کرتے لیکن ان کی ناک میں اضافی پانی ہوتا ہے۔ ہانپنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ ہوا کو جلد سے جلد اپنی گیلی ناک پر سے گزارنا ہے تا کہ حرارت نکل جائے۔
یہ ایک سیکنڈ میں تین مرتبہ کے قریب ہوتا ہے اور لگتا ہے کہ محنت والا کا ہے لیکن ایسا نہیں۔ یہاں پر اس کے پھیپھڑے oscillator کا کام کرتے ہیں۔ اور یہ ان کی نیچرل فریکونسی ہے۔ جب ہوا کو اندر کھینچا جاتا ہے تو یہ پھیپھڑے کی لچکدار دیوار کھینچی جا رہی ہےاور پھر یہ نیچرل فریکونسی سے واپس ہوتا ہے تو معمولی سے توانائی اس سائیکل کو جاری رکھنے میں استعمال ہوتی ہے۔
اس طرح سانس لینے میں مسئلہ یہ ہے کہ اس دوران ہوا پھیپھڑوں کی گہرائی تک نہیں جاتی اور آکسیجن زیادہ مقدار میں نہیں ملتی۔ اس وجہ سے کتا ہر وقت ایسے سانس نہیں لیتا۔ جب حرارت کے اخراج کی ضرورت آکسیجن سے زیادہ ہو جائے تو پھر یہ پانپنے لگے گا اور معمولی سی محنت سے ناک میں سے تیز رفتار سے ہوا گزرے گی۔ ساتھ ہی ساتھ منہ کھلا رہے گا کیونکہ رال کی تبخیر بھی اس کی حرارت لے کر جائے گی۔ اور جب جسم ٹھنڈا ہو جائے گا تو تنفس واپس نارمل پر آ جائے گا۔
نیچرل فریکونسی کا تعلق شکل سے بھی ہوتا ہے اور مٹیریل سے بھی لیکن سب سے اہم سائز ہے۔ اور یہ وجہ ہے کہ چھوٹے کتے زیادہ تیز ہانپتے ہیں۔ ان کے پھیپھڑے چھوٹے ہیں جو کہ جلد پھولتے اور پچکتے ہیں۔
چھوٹے سائز میں حرارت خارج کرنے کے لئے ہانپنا مفید ہے لیکن جب سائز بڑھتا جائے تو پھر اس کی ایفیشنسی کم ہوتی جاتی ہے۔
(جاری ہے)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply