• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ یوکرین کو ایسے راکٹ نہیں دے گا جو روس تک پہنچ سکیں، امریکی صدر

امریکہ یوکرین کو ایسے راکٹ نہیں دے گا جو روس تک پہنچ سکیں، امریکی صدر

روس کے ڈونباس میں محاصرہ کرنے کی دھمکی کی وجہ سے یوکرین نے امریکہ سے راکٹوں کی درخواست کی تھی۔ تاہم امریکہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو ایسے راکٹ نہیں دے گا جو روس تک پہنچ سکیں۔

ڈونباس سمیت مشرقی یوکرین کے متعدد دیگر شہر اس وقت روس کے اہم اہداف ہیں۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف اور شمال مشرقی سومی کے علاقوں میں بھی گولہ باری کی گئی ہے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

تاہم امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یوکرین کو ایسے راکٹ سسٹم فراہم نہیں کرے گا، جو روس تک مار کر سکیں۔ اس سے قبل یوکرین کے حکام نے اس طویل فاصلے تک مار کرنے والے سسٹم کا مطالبہ کیا تھا۔

جسے ‘ملٹیپل لانچ راکٹ سسٹم’ یا ایم ایل آر ایس کہا جاتا ہے۔ یہ سسٹم ایک ساتھ بہت سے راکٹوں کو سینکڑوں میل فاصلے تک فائر کر سکتا ہے۔

یوکرینی حکومت نے مغرب پر بھی زور دیا تھا کہ وہ اسے زیادہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار فراہم کریں تاکہ چار ماہ سے جاری اس جنگ کا رخ موڑا جا سکے۔

تاہم روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مغربی طاقتوں کو یوکرین کو ایسے ہتھیار فراہم کرنے کے لیے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے اقدام ”ناقابل قبول کشیدگی کی جانب ایک سنگین قدم” ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکہ اب تک ہزاروں پورٹیبل طیارہ شکن اور چھوٹے اینٹی ٹینک میزائل کے ساتھ ہی جدید قسم کے ڈرون اور یوکرین کی بری فوج کے لیے ساز و سامان فراہم کر چکا ہے۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply