• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کہتے ہیں، کرپشن کا الزام نہیں، بی آرٹی، مالم جبہ، راولپنڈی رنگ روڈ اور گوگی اسکینڈلز کیا ہیں؟: شازیہ مری

عمران خان کہتے ہیں، کرپشن کا الزام نہیں، بی آرٹی، مالم جبہ، راولپنڈی رنگ روڈ اور گوگی اسکینڈلز کیا ہیں؟: شازیہ مری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نا گزیرتھا، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیے تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیرشازیہ مری نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک کروڑ 40 لاکھ خاندانوں کو 28 ارب روپے کا ریلیف دے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مختلف طریقوں سے انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، محمود خان نے وزیراعظم کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کو ہضم نہیں ہو رہا ہے کہ ان کی کرسی چلی گئی، یہ قابل قبول نہیں صوبے کے وسائل کو وفاق پر حملے کے لیے استعمال کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے جتھوں کے ہمراہ اسلحہ لانے کا بھی اعتراف کیا ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ میری حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے استفسار کیا کہ بی آرٹی، مالم جبہ، راولپنڈی رنگ روڈ اور گوگی اسکینڈلز کیا ہیں؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply