سورج پر خلائی جہاز بھیجنے کی تیاریاں مکمل

ناسا اپنا ڈیڑھ ارب ڈالرز قیمت کا اسپیس کرافٹ سورج کے گرم ترین سفرپر بھیجنے والا ہےجس میں سائنس دانوں کو اس پراسرار ستارے کےمتعلق جاننے کا موقع ملے گا۔

پارکر سولر پروب نامی یہ اسپیس کرافٹ  11اگست کو فلوریڈا سے اڑان بھرے گا جو سورج کی شدید گرم  بیرونی فضا سے گزرنے والاپہلا اسپیس کرافٹ ہوگا۔

تقریباً 200ارب روپے مالیت کا یہ اسپیس کرافٹ سورج کے ماحول میں جائے گا۔اس سفر میں  میں  طیارےکو 40لاکھ میل طے کرکے  ناقابلِ تصور حدود کو چھونے والی شعاعوں  اور 1400ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت میں بچنا ہوگا۔

گزشتہ مشنز میں  کبھی سورج کے اتنا قریب نہیں جایا گیا ہے۔ 1976میں ہیلیوس 2 سطح سورج سے صرف 27میل کی دوری تک جاسکا تھا۔

جیسے کہ دنیا کااپنے مدار اور اپنی  سطح پر ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھ گیا ہے جو شمسی سرگرمیوں کیلئے غیر محفوظ ہے اس لئے سائنس دان چاہتے ہیں کہ سورج کا معائنہ کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امید کی جارہی ہے کہ اسپیس کرافٹ میں نسب سینسر مقناطیسی فیلڈ اور شمسی ذرات کوتلاش کریں گے تاکہ اُسے سورج کے قریب لےجایا جاسکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply