گیارہ سروں والا اک راونؔ۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

دس سر والے راونؔ کے کندھوں پر میں نے
اپنا سر بھی ٹانک دیا ہے
اب دیکھیں، گیارہ سر والے
نئے نویلے
شکتی مان راون کو ہرانے کون آئے گا؟
رامؔ بھلا کیسے کاٹے گا راون کے
دس کے دس سر؟۔۔۔
اور اگریہ
کٹ بھی جائیں توبھی راونؔ زندہ رہے گا۔
میرا سر۔۔۔ آدم کا یہ   سر
روز ِ ازل سے بدی کالافانی پُتلا  ہے
راون ؔکے دس سروں سے اونچا
یہ سر اس کو زندہ رکھے گا
کٹنے دو راونؔکے دس سر
میر ا سر گر اُس کے کندھوں پر قائم ہے
راونؔ لافانی راکھشس ہے !

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply