• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کہا جا رہا ہے 700 لوگوں کی گرفتاری ہونی ہے، فواد چودھری

کہا جا رہا ہے 700 لوگوں کی گرفتاری ہونی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کہا جا رہا ہے 700 لوگوں کی گرفتاری ہونی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ تحریک کی سب سے پہلی اور سب سے بڑی گرفتاری ہے اور جو قانونی لائحہ عمل ہو گا وہ ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری پر اینٹی کرپشن کا الزام لگانا اس سے بڑا ظلم کیا ہو گا۔ کہا جارہا ہے کہ 700 لوگوں کی فہرست ہے جن کی گرفتاری ہونی ہے۔ متعلقہ تھانہ بھی بات صحیح نہیں کر رہا، کسی کو کوئی پتا نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری زیادتی ہے اور شیریں مزاری کی گرفتاری سے غلط پیغام جائے گا۔ شیریں مزاری سیاسی رہنما کے علاوہ ایک استاد بھی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری حکومت کی جانب سے اعلان جنگ ہے اور اگر یہ حکومت کی طرف سے اعلان جنگ ہے تو ہم بھی اس کے لیے تیار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply