ورک فروم ہوم ، ملازمین کے لئے اہم خبر

لاہور ہائی کورٹ نے ہفتے میں دفاتر میں 2 دن ورک فروم ہوم کا عندیہ دے دیا تاہم پنجاب حکومت کے وکیل نے ورک فروم ہوم فوری لاگو نہ کرنے کی استدعا کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کی اسموگ سے متعلق پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسموگ کے حوالے سے اجلاس کیا، عدالتی حکم پروزیر اعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو اسموگ سے متعلق احکامات دے چکے۔

احمد اویس کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنرنےخلاف وزری کرنیوالے افراد کو 40 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا، عمران خان پرحملہ ہواجس کے باعث عملدرآمد رپورٹ آج پیش نہیں کرسکا

عدالت نے کہا کہ فیصل آباد یونیورسٹی نے سفارشات دی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سے وہ سفارشات منظور کرائیں۔

عدالت نے ہفتے میں دفاتر میں 2 دن ورک فروم ہوم کا عندیہ دے دیا اور کہا پرائیویٹ سیکٹر سمیت دیگر اداروں کیلئے آج احکامات جاری کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پنجاب حکومت کے وکیل نے ورک فروم ہوم فوری لاگو نہ کرنے کی استدعا کردی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply