• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان نے ٹوئٹ بھی کر دیا تو سب ریزہ ریزہ ہو جائے گا، حماد اظہر

عمران خان نے ٹوئٹ بھی کر دیا تو سب ریزہ ریزہ ہو جائے گا، حماد اظہر

لاہور: سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے ایک ٹوئٹ بھی کر دیا تو سب ریزہ ریزہ ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے یہاں پر تحریر اسکوائر کا منظر آپ کے سامنے آئے اور انہیں بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔ پاکستان کے اداروں کو بھی اس وقت انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے تھے اور بڑے درجے کی صنعت 10 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی تھی۔ تمام اداروں کا پاکستان کی سیاست میں عمل رہا ہے اور یہ حقیقت ہے۔ این آر او تھری کی تیاری کی جا رہی ہے لیکن ہم اکیلے نہیں اور قوم ہمارے ساتھ ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ دنیا کی کوئی تحریک ہتھکنڈوں سے نہیں روکی جا سکتی اور پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن مسئلے کا حل ہے اور امپورٹڈ حکومت کے رویے کے خلاف ہر جگہ احتجاج ہوا اور ہم اب بھی کہہ رہے ہیں کہ عوام سے فریش مینڈیٹ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں آج ریاستی دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا۔ عوام نے انہیں رد کر دیا تو بربریت کر دی گئی۔ پورے لاہور میں آج ریلیاں نکلیں گی۔ درجہ حرارت اس وقت پاکستان میں بہت زیادہ ہے اور سری لنکا سے ہی سب سبق سیکھیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پورے پاکستان میں عشا کے بعد احتجاج ہو گا۔ 40 فیصد ایل این جی کو مہنگا کر دیا گیا جبکہ آٹے کی قیمت 13 سو روپے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے ملک کی خوداری کو تباہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ جس گراونڈ میں ہمیں جلسہ کرنے سے روکا گیا ن لیگ وہاں کرتی رہی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کےخلاف لوگ باہر نکلیں کیونکہ امپورٹڈ حکومت کا عزت سے جانے کا ارادہ نہیں ہے۔ آج کی حرکت بزدلی ظاہر کرتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply