عورت مضبوط ہے، کمزور نہیں ۔اے وسیم خٹک

 عورت کے بارے میں مَیں بچپن سے سنتا آرہا ہوں کہ عورت بہت کمزور ہے، لاچار ہے اور بے چاری ہے مگر مجھے گزشتہ پچیس سالوں سے عورت نہ ہی کمزور نظر آئی نہ بے چاری اور نہ ہی لاچار مجھے عورت مرد سے زیادہ مضبوط نظر آئی کیونکہ کمزور عورت نہیں ہوتی ،مرد ہوتا ہے جس کے لئے وہ دن رات ایک کرتا ہے. اُس کے لئے لڑتا ہےـ اُس کے لئے غیرت میں کھول اُٹھتا ہے ـ بندوق اُٹھا لیتا ہےـ جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلا جاتا ہے.میں نے جب سے دیکھا ہے عورت کو طاقتور ہی دیکھا ہے. عورت کے لئے بادشاہت کو ٹھکرایا گیا ہے. تخت وتاراج کو چھوڑا گیا ہے،ـ آپ اپنے گھر میں نظر دوڑائیں کیا عورت کمزور ہے؟ اپنی دادی، نانی، ماں کو دیکھیں کیا وہ کمزور ہے؟ کس طریقے سے پورے خاندان کو چلانے کی کوششوں میں لگی ہوتی ہے،ـ دن ہو یا رات سکون سے عاری کاموں میں مصروف ہوتی ہے اور گھر کے مرد اس کی ہر بات ماننے کی کوشش کرتے ہیں. تو عورت کمزور کیسے ہوگئی؟

ـ عورت تو بادشاہ سے بھی آگے ہوتی ہے ـ ماضی میں عورت کو کمزور جانا اور سمجھاگیاـ مگر عورت کمزور نہیں تھی، نہ ہے یہ لوگوں کے مفروضے تھے ـ جوانہوں نے لگائے تھےـ عورت کو انہوں نے گوشت کا ڈھیر سمجھا تھا ـ انہیں پاؤں کی جوتی سمجھاتھاـ انہیں دکھوں کی پوٹلی جانا گیاتھا ـ انہیں پریشانی اور مصیبت کی ماری تصور کیا گیاـ جوکہ لوگوں کی خام خیالی تھی ـ عورت کی معصومیت کے پیچھے جو بہادری چھپی ہے اُس سے سب آگاہ ہیں. عورت نے میدان جنگ میں اپنے دشمنوں کا کلیجہ نوچا ہےـ عورت نے جیتی ہوئی جنگ کو جرنیلوں سے ہروایا ہے،ـ عورت پھولن دیوی  ا ور جھانسی کی رانی کے  روپ میں آئی تو لوگوں کو ناکوں چنے چبوائےہیں ـ عورت مرہٹوں کو تباہی سے دوچار کرتی ہے تو عورت مولوی کے سامنے ڈٹ جاتی ہے تو مولوی نکاح نہیں پڑھا سکتا،ـ عورت اگر کہے کہ یہ بچہ تمھارا نہیں تومرد خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائےـ تو یہ دنیا کیسے اور کیوں کر کہتی ہے کہ عورت کمزور ہے؟

ـ دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب نظریں   کریں تو خواتین  کے ذریعے سے ہی مشن مکمل کیے جاتے ہیں ـ ان کے ذریعے ہی معلومات نکلوائی جاتی ہیں. عورت اپنے جال میں مردوں کو پھنسا کر اسے دولت اور جائیداد سے محروم کرتی ہےـ تو اپنوں سے اور رشتہ داروں سے بیگانہ بھی کرتی ہےـ عورت مرد سے محبت سے پیش آئے تو مرد ساری معلومات حتی کہ گرل فرینڈز کے قصے اور ان کے بارے   معلومات سے بھی آگاہ کر دیتا ہے.مگر اگر عورت مر بھی جائے تو بھی اپنے خاوند کو اپنے عاشق کا نام کبھی نہیں بتاتی اور شوہر نامدار اس آس میں اس کے تایا زاد یا ماموں زاد کو ہی اپنا رقیب روسیا ہ سمجھ کر کڑھتا ہے،ـ حالانکہ عاشق کوئی اور ہوتا ہےـ اور یہ خاوند کے لئے تاعمر ایک معمہ ہی ہوتا ہے، ـ  عورت اپنے بچوں کے لئے سختیاں سہتی ہے،ـاپنے خاوند کے لئے جان دے سکتی ہےـ عمر بھر خاوند کا انتظار کر سکتی ہے. مرد کی طرح اپنی تسکین کے لئے دوسروں کا سہارا نہیں لیتی ـ حالانکہ عورت بھی جذبات رکھتی ہے مگر وہ اپنے جذبات پر قابو رکھتی ہے جبکہ مرد جذبات پرقابو نہیں رکھ پاتا اور دوسری عورت کا اسیر ہوجاتا ہےـ اگر اسیر نہیں ہوتا مگر ٹھرک کا شکار لازمی ہوتا ہےـ، جبکہ عورت محبت کرتی ہے تو اس پر ثابت قدم بھی رہتی ہے ـ ہردوسرے تیسرے دن اسے کسی سے محبت نہیں ہوتی ـ ۔

عورت اولاد کے لئے دنیاکی  کسی بھی طاقت سےلڑ سکتی ہےـ . اپنی نیندوں کی قربانی دے سکتی ہے جبکہ مرد ایسا نہیں کرسکتا.  اگر دیکھا جائے عالم چاروانگ میں یا تومذہب کے نام پر جنگیں لڑی گئیں یا پھر عورتوں پر جنگ وجدل ہوئے. عورت نے پیغمبروں پر بھی تہمت لگائی، اور پیغمبر کو ہی جنت سے نکلوایا اور یہی عورت ہی تھی جس نے نبییوں کی پرورش کی ،ـ عور ت کی آہ وزاری سے آب زم زم کاچشمہ پھوٹا. عورت ہی کی آواز پر دیبل فتح ہوا. تو وہ عورت ہی تھی جو طالبان کے سامنے ڈٹی اور گولیاں کھائیں. اسی طرح وہ عورت ہی ہے جس کے لئے بندے کے پاس پیسے ہوتے ہیں مگر دوستوں کے لئے انکار ہی ہوتا ہے. خالی جیب سے بھی عورت کے لئےشاپنگ ہوتی ہے مگر بھوکے سوئے ہوئے پڑوسیوں کے لئے روٹی نہیں ہوگی. غریب مولوی کے لئے کوئی پیسے نہیں ہوں گے مگر کمہار کی جوان بیوہ کے لئے فروانی ہوگی. عورت کون کہتا ہے کہ کمزور ہوتی ہے عورت موجودہ دور میں طاقت ور  ترین مخلوق کا نام ہے.

Advertisements
julia rana solicitors

اس کے حقوق کے لئے تنظمیں کام کررہی ہیں مگر مردوں کے حقوق کے لئے کوئی تنظیم کام نہیں کرتی ـ عورت مضبوط ہوتی ہےـ زیادتی کا شکار ہوکر بھی اس معاشرے میں زندہ رہتی ہےـ عورت ہر دن بھیڑیوں کی  نظروں کے تیر سہتی ہےـ عورت گینگ ریپ سہتی ہےـ عورت کو ننگا بازار میں گھمایا جاتا ہے عورت نشتر سہتی ہےـ آوازوں کے تیر سہتی ہے پھر بھی زندہ رہتی ہےـ کیونکہ عورت ،عورت ہوتی ہےـ  مرد نہیں ہوتی ….اور مرد مضبوط نہیں ہوتے کمزور ہوتے ہیں اور کمزور ہی رہیں گے ….اس لئے عورت کو لاچار نا سمجھیں عورت کی طاقت مرد سے کئیں گنا ذیادہ ہوتی ہے ،عورت کو زمانہ مظلوم اور سخت بنا دیتاہے اس لئے وہ بے چاری نہیں ہوتی. مرد کوبے چارہ بنادیتاہے ـ

Facebook Comments

اے ۔وسیم خٹک
پشاور کا صحافی، میڈیا ٹیچر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply