گمان یہ ہے۔۔رفعت علی خان

گمان یہ ہے، کہ اگلے دس سے بیس سال میں، ہم تو شائد نہیں مگر ہمارے بچے اور اُن کے بچے دیکھیں گے، کہ دنیا کہاں سے کہاں، اور کیا سے کیا ہو جائے گی، جیسا کہ:

بنیادی آٹو شاپ اور مرمت کی دکانیں، اور مکینک غائب ہونا شروع ہو جائیں گے، کیونکہ

ایک گیس ( پٹرول) یا ڈیزل انجن میں جدا جدا بیس ہزار پُرزے (پارٹس) استعمال ہوتے ہیں، جب کہ الیکٹرک موٹر میں صرف بیس (20) ہوتے ہیں، جنکی مرمت یا تبدیلی میں دس منٹ ہی لگتے ہیں (بشمول الیکٹرک موٹر)۔

موٹر کار (اب اسے الیکٹرک کار پڑھیں گے) کی لائٹ جلتی ہے، کہ مرمت کی ضرورت ہے، تو آپ قریبی رپیئر شاپ جائیں گے، اور صرف پارٹس تبدیلی ہو گی، اور، بڑی ورکشاپ میں یہ کام روبوٹس خودکار یہی کام کریں گے؛ آپ کو بس یہ لگے گا کہ شائد کار واش کروانے آئے ہیں، کافی یا چائے پیجئے، گاڑی اتنی ہی دیر میں مرمت ہو چکی ہو گی؛ یہاں مرمت کا مطلب ہے، نئی الیکٹرک موٹر لگ چکی ہو گی؛

پٹرول یا ڈیزل کی تمام انجن، پمپس اور پارٹس وغیرہ کی کوئی ضرورت نہیں؛

گلی کے قریبی موڑ پر میٹر لگے ہوں گے (جیسا آجکل پنکچر لگانے والے ۔۔) ورکشاپ کے یا پٹرول یا ڈیزل پمپ کے بجائے ، الیکٹرک چارج سٹیشن نصب ہوں گے۔ کچھ ترقی یافتہ ملکوں میں یہ اب شروع ہو بھی چکا ہے؛

سمارٹ آٹو بنانے والی کمپنی اپنی تمام توجہ نئے پلانٹ پر دے رہی ہیں، جو صرف الیکٹرک کار اور اُس کے جدید ترین ماڈل، آپشن اور سہولیات پر توجہ اور ریسرچ کر رہی ہیں؛

کوئلے کی کمپنیاں، تیل و ڈیزل کی کمپنیاں، اپنا بوریا بستر سنبھال لیں۔ صحرا، زمین اور سمندر میں ڈرل کر کے تیل تلاش اب اپنے اختتام پر ہو گی، اور نئے زمانے میں مڈل ایسٹ اپنے نئے مسئلوں کا گڑھ بننے والا ہے۔

گھروں میں ایسی تنصیبات لگیں گی، جو الیکٹرک انرجی بنائیں گی، سٹور کریں گی اور گرڈ سٹور کو فروخت بھی کریں گی۔ ٹیلسا روف اُس کی زندہ مثال ابھی سے ہے (Telsa Roof);

اگر آپ اسے دیوانے کی بڑ سمجھ رہے ہیں، تو جان لیجئے کہ کوڈک کمپنی 1998 میں ایک لاکھ ستر ہزار ملازم رکھتی تھی، اور چند سالوں میں کوڈک کمپنی دیوالیہ ہوئی اور اب کوئی اس کا نام تک نہیں جانتا۔ پولرائڈ کیمرے کے بارے میں جانتے ہیں اب ؟ نام سُنا ہے؟؟

مصنوعی ذہانت، صحت، الیکٹرک کاریں، تعلیم، تھری ڈی پرنٹنگ، نئی اور تبدیل ہوتی ہوئی زراعت کی نئی اور جدید فصلیں، ۔۔ بس کچھ ہی سالوں میں بیشتر پرانی مصنوعات کا اختتام سامنے ہی ہے؛

امریکہ میں نئے ٹرینڈ پر اب آپ کمپیوٹر کے ذریعے آپ کامیابی سے (90 فیصد سے زیادہ مثبت، صحیح مشورے) جان سکتے ہیں، جیسا کہ لیگل (قانونی) مشورہ جات۔ سمجھ رہے ہیں نا؟ وکیلوں کی مشورہ کی صلاحیت صرف ساٹھ سے ستر فیصد صحیح ہوتی ہے۔

کمپیوٹر پروگرام کی مدد سے نرسنگ شعبہ اسوقت کینسر اور دیگر مرضوں کی شناخت عام طریقے سے چار گنا زیادہ بہتر ہے، اور جدید ہسپتال اسوقت درجہ بہ درجہ، اسے آزماتے، اور اپناتے جا رہے ہیں۔

آٹومیٹک کاروں کی تیاری 2018 میں شروع ہو چکی ہے۔ کمپیوٹر کی مدد سے اب آپ کار اپنے پاس منگوائیں، جہاں جانا ہے پتہ بتائیں، اور آرام سے سفر طے کریں۔ اپنی کار کا تصور کم سے کم ہوتا جائے گا۔ کار پارکنگ کی ضرورت ختم، سفر کے دوران اپنے کام یا بقایا کام پر توجہ بھی دیں، ڈرائیونگ کی ضرورت کم سے کم تر، آپ کو ڈرائیونگ لائسنس اور کار چلانے کی تربیت کی ضرور کم سے کم بلکہ نہ ہونے کے برابر۔

مغربی (اور کچھ مشرقی) ملکوں میں نشے کی حالت میں دس سے بارہ لاکھ افراد ہر سال جاں بحق ہوتے ہیں؛ مسئلہ ختم۔ سالانہ حادثے کم سے کم، راستے کے جھگڑے، پارکنگ، سگنل ۔۔۔ مسئلے کم سے کم تر ہوں گے، جب کاریں آٹو میٹک ڈرائیو پر ہوں گی۔

اب آپ سمجھ چکے ہوں گے، کہ وہ کمپیوٹر کمپنیاں، جیسے ٹیلسا، ایپل، گوگل، ایسے کاروں پر اپنی تحقیق اور رقم لگائیں گی، جو بہتر سے بہتر سروس دے سکیں گی؛ والوو اب صرف ایسی کاریں بنانا شروع کر چکی ہے، ج میں کوئی انجن نہیں، اور صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ قسم پر چل رہی ہیں، اور اُس میں بھی ہائبرڈ کی بھی آخری جھلکیاں ہیں۔
(Volvo);

انشورنس کمپنیاں اپنے مستقبل سے خوفزدہ ضرور ہوں گی۔ حادثے کم ہونے کی صورت میں قیمت اور ایکسیڈینٹ انشورنس کی قیمت زمین سے آ لگے گی، اور وہ شائد یہ سہہ نہ سکیں۔

گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کی نئی صورت 2020 کے وائرس کے مہینوں میں دیکھ ہی چکے ہیں، نئے اور آنے والے سالوں میں ایسے بزنس اپنی قیمت، اخراجات، دکان، آفس قسم کے اخراجات کم سے کم کرنے کی کوشش شروع کر چکے ہیں؛ سٹیٹ یا کمرشل زمینوں کی قیمتیں ضرور زمیں پہ آئیں گی، کہ لوگ اپنی پسند کی اور گھنی اور گنجان آبادیوں سے دور بھی رہ سکیں گے۔

الیکٹرک کاروں کے زمانے کے آغاز سے ہی دھوئیں اور فضائی آلودگی انتہائی کم لیول پر آ جائے گی۔

ہم پاکستانی ایک اضافی بچت کے طور پر، دو نمبر پارٹس سے دور ۔۔۔
اضافی نوٹ : جب تک یہ مضمون اپنی موجودہ حالت (یعنی اِس سے پچھلی لائن تک پہنچا، بی۔ایم۔ڈبلیو کار بنانے والی جرمن کمپنی نے پاکستان میں دیوان گروپ کی شراکت سے نئی کار، مارچ 2022 میں پیش کر دی ہے۔ جس وقت یہ مضمون لکھا گیا، اِس کی قیمت (صرف) چوبیس ملین پاکستانی (تقریباً دو کروڑ، چالیس لاکھ روپے) شائع ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Huxley Right
Brave New World
تحریر سے لیا گیا مواد، اور الفاظ اور پاکستانی ماحول کیلئے، کچھ تبدیلی کے ساتھ پیش کیا گیا

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply