• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فضائی حملوں اور دھماکوں کی گونج، یوکرین کے فوجی جوڑے نے شادی کرلی

فضائی حملوں اور دھماکوں کی گونج، یوکرین کے فوجی جوڑے نے شادی کرلی

فضائی حملوں اور دھماکوں کی گونج میں لکھی گئی محبت کی لازوال داستان، یوکرین کے فوجی جوڑے نے جنگی حالات میں شادی کرلی۔

دارالحکومت کیف میں دوران ڈیوٹی فوجی جوڑے نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا، باراتیوں کا کردار دیگر فوجی ساتھیوں نے نبھایا۔

فوجی جوڑے کی شادی کی ویڈیوکو اب تک 22 ہزار سے زائد لائیکس اور سیکڑوں نیک خواہشات موصول ہوچکی ہیں۔ جنگی حالات میں جوڑے نے فوجی یونیفارم کو ہی اپنا عروسی جوڑا بنایا اور ایک دوسرے کے ساتھی بن گئے،  دلہا اور دلہن نے نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

جوڑے کا اس وقت کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اس لیے شادی کی، لیکن ان کا فرض ان کی اولین ترجیح ہے، اور وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس سے پہلے بھی یوکرین کے دارلحکومت کیف میں ایک جوڑے نے ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں تھیں۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply