بجلی کے نئے نرخوں کی تفصیل جاری

اسلام آباد: گیس کے بعد بجلی کو صارفین کی جیبیں خالی کرانے کا ذریعہ بنالیا گیا۔حکومت نے اپنے پہلے سو دنوں میں دوسری بار بجلی کے نرخ بڑھا دیئےعوام پربجلی گرانے کے بعد بجلی کے نئے نرخوں کی تفصیل بھی جاری کردی گئیں، گھریلو صارفین کے لیے بجلی مزید 2 روپے ستر پیسے تک مہنگی کردی گئی جبکہ کمرشل صارفین کیلئے بھی بجلی کے نرخ 3 روپےساٹھ پیسے فی یونٹ تک بڑھا دیئے گئے۔پاور ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بجلی کے نئے ریٹ کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ بجلی خرچ کرنے والوں کیلئے 10 روپے 20 پیسے فی یونٹ کا نرخ برقرار رہے گا۔جبکہ 301 سے 700 یونٹ کیلئےریٹ 1 روپے 60 پیسےاضافے کے بعد فی یونٹ17 روپے 60 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔اسی طرح 700 سے زائد یونٹ کے گھریلو صارفین کے لیے نرخوں میں 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔یوں ان کا نیا ریٹ 18 روپے سے بڑھ کر 20 روپے 70 پیسے ہوگیا ہے۔جبکہ کمرشل صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 18 سے بڑھ کر 21 روپے 60 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 84 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔بجلی کے بلک صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 21 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔زرعی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم ٹیوب ویل کا نرخ 6 روپے 15 پیسے کم ہوجائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply