روس نے فوجی کاروائی شروع کر دی

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرائن کے مشرقی علاقے دونباس کے لئے فوجی کاروائی شروع کر دی ہے۔

صدر ولادی میر پوتن علی الصبح ٹیلی ویژن سے قوم سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے یوکرائن کے مشرق میں علیحدگی پسند نام نہاد جمہوریتوں کے روس سے فوجی مدد طلب کرنے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ اس طلب کے حوالے سے میں نے ایک خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد 8 سال سے کیف انتظامیہ کی طرف سے استحصال اور نسل کشی کا سامنا کرنے والے انسانوں کو بچانا ہے۔ روس فیڈریشن اپنے شہریوں سمیت دیگر عام شہریوں کے خلاف لا تعداد جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو عدالت کے حوالے کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم یوکرائن کو نازی ازم اور ملٹری ازم سے پاک کرنے کے لئے بھی کوششیں کریں گے”۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ ہم یوکرائن کی زمینی پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ہی کسی پر زبردستی کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری طرف روس نے یوکرائن اور بیلا روس کے ساتھ مغربی سرحد کی فضائی حدود کو سِول پروازوں کے لئے بند کر دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply