پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دینگے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے وفاداری کا تقاضا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہو، کسی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا اور نہ کرنے دینگے، معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام کی بنیادوں میں سرنگیں بچھانے کی سازش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی حکومت سے نجات دلائی تھی، اب عوام کو روٹی اور روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کوروزگاردلانے کیلئے سیاسی بے روزگاروں سے نجات لازم ہے، قوم سوچے جب ملک معاشی ترقی کی طرف چلنا شروع ہوتا ہے توفسادی لشکرکیوں متحرک ہوجاتا ہے؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply