• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج، برقع پوش شخص کیخلاف مقدمہ درج

جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج، برقع پوش شخص کیخلاف مقدمہ درج

کراچی میں جناح ہسپتال کے ڈاکٹر برقع پوش چھری بردار شخص کے حملے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ پولیس نے 2 ڈاکٹرز کو زخمی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں اقدامِ قتل کی دفعات شامل کر لی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق جناح ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے کی نیت سے گھسنے والے برقع پوش چھری بردار شخص نے 2 ڈاکٹرز کو زخمی کیا۔ واقعہ جناح ہسپتال کے وارڈ نمبر 3 میں پیش آیا۔ ایف آئی آر میں چیف سکیورٹی انچارج کو مدعی بنایا گیا ہے

Advertisements
julia rana solicitors london

صدر پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر میں اقدامِ قتل کی دفعات شامل کیں۔ حملہ آور نے گزشتہ روز جناح ہسپتال میں پیپر کٹر کے وار کرکے 2 ڈاکٹروں کو زخمی کیا۔ شعبۂ ایمرجنسی میں پیش آنے والے واقعے میں ڈاکٹر معین اور ڈاکٹر ندیم زخمی ہوئے۔
ڈاکٹرز نے ساتھی لیڈی ڈاکٹر کو چھری بردار برقع پوش نوجوان کے حملوں سے بچا لیا جو انہیں مبینہ طور پر قتل کرنے کی نیت سے ہسپتال میں داخل ہوا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں اس قسم کے واقعات سکیورٹی صورتحال کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply