• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دُنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

دُنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

جنیوا: پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ایشیائی ممالک سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ زبان کو انسان کی شناخت اور قومیت کی اہم ترین علامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ماہرین زبان و ادب کا کہنا ہے کہ مادری زبان انسان کے تہذیب و تمدن، شناخت اور ترقی کا بنیادی ذریعہ ہوتی ہے۔ ترقی یافتہ دنیا گلوبل ولیج بنتی جارہی ہے جس سے علیحدہ علیحدہ تشخص ختم ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔

عالمیائے جانے (گلوبلائزیشن) کے باعث سیکڑوں زبانیں ناپید ہوگئیں اور سیکڑوں ناپید ہونے کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ یونیسکو کے مطابق سن 50ء کی دہائی سے لے کر اب تک 230 مادری زبانیں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں، جو ایک بڑا نقصان ہے۔
سندھی کلچر ڈے سمیت زبان و ثقافت سے متعلق صوبائی و علاقائی سطح پر دن منانے کے آغاز سے یہ عیاں ہے کہ پاکستان کے شہری زبان و بیان کی اہمیت کو سمجھتے اور اپنی مٹی کی تہذیب و ثقافت کو اپنانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بنیادی طور پر 21 فروری 1952 کے روز سابقہ مشرقی پاکستان میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دئیے جانے پر فسادات ہوئے۔ ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ نے احتجاجی جلوس نکالا جس پر پولیس نے تشدد کیا۔ متعدد مظاہرین جان کی بازی ہار گئے۔
اس افسوسناک واقعے کے 4سال بعد بنگالی زبان کو سرکاری درجہ ملا تاہم 19 سال بعد مشرقی پاکستان بھارت کی سازشوں کے باعث بنگلہ دیش بن گیا۔ اس مناسبت سے آج بھی بنگلہ دیش میں 21 فروری کو یومِ شہداء منایا جاتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کو بنگلہ دیش کے 2 شہریوں کی جانب سے خطوط موصول ہوئے جس پر یونیسکو نے 21 فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن قرار دیتے ہوئے 2010 سے اسے منانے کی باضابطہ منظوری دی۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد کم ہورہی ہے۔ دنیا کی کم و بیش 6 ہزار 809 زبانوں میں سے 537 زبانوں پر عبور رکھنے والے افراد 50 کے قریب ہیں۔ 46 زبانیں مکمل اختتام کے قریب ہیں۔
مذکورہ 46 زبانوں کو بولنے والا دنیا میں صرف ایک ایک انسان ہی زندہ رہ گیا جبکہ سب سے زیادہ چین کی منڈری زبان بولی جاتی ہے۔ انگریزی دوسرے جبکہ اردو اور ہندی ملا کر تیسرے نمبر ہیں۔ اگر ہندی الگ شمار کی جائے تو اردو22ویں نمبر پر آجاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply