پشاور(نمائندہ خصوصی) پشاور کے علاقے حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب بم دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمداشرف نورمحافظ حبیب اللہ سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور جمعہ کی صبح گھر سے دفتر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آورنے گاڑی کے قریب خود کودھماکے سے اڑا لیا۔محمد اشرف نور اور گن مین حبیب اللہ سمیت جاں بحق اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھما کہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ قریبی عمارتیں لرز اٹھیں اورعمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرجائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں