• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان نےعدالت حاضری سے استثیٰ کی درخواست تیار کرلی

عمران خان نےعدالت حاضری سے استثیٰ کی درخواست تیار کرلی

28 فروری کو عمران خان کی عدالت میں پیشی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کے لئے درخواست تیار کرلی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عدالت سے 28 فروری کے لیے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ مانگا جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد استثنیٰ کی درخواست جمع کروا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان کو28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیاتھا جبکہ عدالت نے سابق وزیراعظم کی ضمانت پر فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں 28 فروری تک توسیع کردی تھی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بینکنگ کورٹ میں پیشی کی درخواست پر سماعت کی تھی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply