پیاز چوری کرنے پر ملک بدری کی سزا

متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پیاز کے 10 تھیلے چوری کرنے والے 2 چوروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دےدیا۔

عدالت نے دونوں مجرموں پیاز کے تھیلے چوری کے جرم کا اعتراف کرنے پر تین ماہ قید کی سزا بھگتنے کے بعد ملک بدرکرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق دونوں چوروں نے دبئی کے علاقے العویر میں سبزی منڈی سے پیاز چوری کرنے کی کوشش کی ۔

چوروں کو پکڑنے والے سکیورٹی گارڈ نے عدالت کو بتایا کہ مشکوک نقل وحمل پر گارڈ نے قریب جا کر دیکھا توچور پیاز کے دس تھیلے چوری کرکے لے جارہے تھے۔

گارڈ نے انہیں چوری کرنے سے روکا اور دبئی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے دونوں چوروں کو گرفتار کیاگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دونوں ملزمان پر ڈکیتی کی کوشش کا الزام تھا لیکن انہوں نے صرف پیاز چوری کرنے کا اعتراف کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply