• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کا پی آئی اے پرواز کو جے پور جانے کی اجازت دینے سے انکار

بھارت کا پی آئی اے پرواز کو جے پور جانے کی اجازت دینے سے انکار

بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ، بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا.

بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کو جے پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کوکل ہفتہ کی صبح کراچی سے لاہور اور لاہور سے جے پورجانا تھا.

پی آئی اے نے کل 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز شیڈول کی تھی، پی آئی اے حکا م نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق 160 یاتریوں کو پاکستان سے بھارتی شہر جے پور کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے زریعے روانہ ہونا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply