(نامہ نگار/مترجم:طلحہ نصیر)چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ سازوں نے 238.26 بلین یوآن (37.40 بلین امریکی ڈالر) مالیت کے مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ چائنا ریلوے کے دو اہم منصوبوں کی منظور دیدی ہے۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، ان منصوبوں میں ایک تیز رفتار ریل ٹریک شامل ہے۔جو شمالی چین کے علاقے تیانجن اور مشرقی چین میں ویفانگ کو آپس میں منسلک کرے گا۔جبکہ دوسرا منصوبہ شمال مغربی چین کے علاقے ژیان اور جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ کنگ کو آپس میں منسلک کرے گا۔
اس سے پہلے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال2021 میں چائنا میں کل 4,208 کلومیٹر نئی ریل لائنیں مین سروس میں بچھائی گئی ہیں۔ جن میں 2,168 کلومیٹر کے تیز رفتار ٹریکس بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ،گزشتہ سال کے آخر تک، چین کے تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کی آپریٹنگ لمبائی 40,000 کلومیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔ کیونکہ بڑے منصوبوں نے شیڈول کے مطابق کام شروع کر دیا تھا۔
ماہرین کے مطابق، چینی ریلوے کے ان اہم منصوبوں کی تکمیل کے بعد علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب کھلیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں