• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صحت مند زندگی گزارنے کے لئے انسان کو کس عمر میں کتنا سونا چاہیئے؟

صحت مند زندگی گزارنے کے لئے انسان کو کس عمر میں کتنا سونا چاہیئے؟

نیند انسانی زندگی کا ایک لازمی جز ہے، اگر انسان مناسب وقت نہ سوئے تو اسے زندگی میں کئی پیچیدہ مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ دنیا میں کئی ایسے افراد موجود ہیں جو مصروفیات کے باعث نیند پوری نہیں کرپاتے۔ ایسے افراد ذیل میں دیئے گئے چارٹ پر ضرور غور کریں۔ کیوں کہ اگر نیند پوری نہ ہو تو یہ کئی موذی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔

 

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ پیدائش سے لے کر بڑھاپے تک انسان کو کس عمر کتنا سونا چاہیئے، چارٹ ملاحظہ کریں۔

 

٭ پیدائش سے 3 ماہ تک 14 سے 17 گھنٹے۔

 

٭ 4 ماہ سے 11 ماہ تک 12 سے 15 گھنٹے۔

 

٭ 1 سال سے 2 سال کے درمیان 11 سے 14 گھنٹے۔

 

٭ 3 سے 5 سال کے درمیان 10 سے 13 گھنٹے۔

 

٭ 6 سے 13 سال کے درمیان 9 سے 11 گھنٹے۔

 

٭ 14 سے 17 سال کے درمیان 8 سے 10 گھنٹے۔

 

٭ 18 سے 25 سال کے درمیان 7 سے 9 گھنٹے۔

 

٭ 26 سے 64 کے درمیان بھی 7 سے لے کر 9 گھنٹے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

٭ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو کم سے کم 7 سے 8 گھنٹے سونا چاہیئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply