• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 11 سال سے جیل میں بند قیدی کی انٹر میڈیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی

11 سال سے جیل میں بند قیدی کی انٹر میڈیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی

جسم اسیر ہی سہی۔۔۔ سوچ اور ذہن آزاد رہتے ہیں۔۔۔۔ یہ جملہ سچ ثابت کردکھا یا ہے کراچی کی سینٹرل جیل میں قیداس تینتیس سالہ قیدی سید نعیم شاہ نے انٹر میڈیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

مونس سراج کی رپورٹ کے مطابق انٹر میڈیٹ امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے قتل کیس میں سزا یافتہ سید نعیم شاہ کی اس وقت حیرت کی انتہاء نہ رہی، جب اسے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے لئے آئی کیپ نامی ادارے نے اسکالر شپ آفر کی۔

پابند سلاسل ہونے کے باوجود اپنی تعلیمی قابلیت کا لوہا منوانے والے اس قیدی نےجیل انتظامیہ کا سر بھی فخر سے بلند کردیا ہے، جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سید نعیم شاہ کی غیر معمولی کامیابی جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی بہتر تعلیم کی واضح دلیل ہے۔

25برس قید کی سزا کاٹنے والا سید نعیم شاہ زندگی کے 11برس جیل کی چار دیواری میں گذراچکا ہے۔ اب اس کی اپیل ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور حکومت سزا کے فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے معاشرے کا کار آمد شہری بن سکے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انٹر میڈیٹ امتحان میں سید نعیم شاہ کی نمایاں نمبروں سے کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ انسان کی لگن اگر سچی ہو تو درمیان حائل سلاخیں کوئی معنی نہیں رکھتیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply