سعودی عرب “العلاء سیزن 2” میں کیا ہونے جارہا ہے۔۔منصور ندیم

                یہ العلاء سیزن Alula Season  ہے، یہاں کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ سیاحت کے  فروغ ہی نہیں بلکہ ملکی ترقی کی طرف عظیم الشان اقدامات ہیں۔ سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والی تعبیر جو آنے والے وقتوں میں سعودی عرب کے ایک لیڈر کو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رکھے گی۔ ریاض سیزن ختم نہیں ہوا، مگر العلاء سیزن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔  العلاء سیزن ایک ہمہ جہت  پروگرام  Multipul Mega Projects , ہے، یہاں بیسیوں پروگرامز ہورہے ہیں ۔ان پروگرامز کی تفصیلات یہ ہیں ۔

1- فلائنگ میوزیم
سعودی عرب نے نومبر سنہء 2021 میں اس سیزن کا آغاز کیا تھا جس میں پہلی بار  دنیا کے ‘فلائنگ میوزیم’  Flying Museum کا  آغاز کیا گیا تھا، جس میں دارالحکومت ریاض اور قدیم شہر العلاء کے درمیان ہوائی جہاز کے سفر کے دوران زائرین کو آثار قدیمہ کی سیر کروائی جائے گا۔ اس فضائی سفر کے دوران العلا ء میں آثار قدیمہ کی کھدائیوں کے بعد دریافت ہونے والے نوادرات کی نمائش دکھائی جائے گی۔ سفر کے دوران مسافر ڈسکوری چینل کی دستاویزی فلم ‘ آرکیٹیکٹس آف اینشینٹ عریبیہ’ Architects Of Aniciants Arabia بھی دیکھ  سکیں گے جو رواں سال ریلیز ہوئی تھی۔

2- ابن بطوطہ تھیٹر
العلاء کا تاریخی خطہ ماضی میں بہت سے شعراء اور سیاحوں کی گزرگاہ رہا ہے، اس خطے میں عرب کے مشہور سیاح ابن بطوطہ اور دوسرے شعراء کے نام پر مختلف تھیٹر  پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔ جو ہر ہفتے کے مختلف دنوں میں ہونگے۔  جن میں ماضی کے شعراء کا تعارف ان کی ادبی تاریخ اور زندگی تھیٹرز کی صورت دکھائی جائے گی، جس میں مقامی فنکار اپنی  اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

3- میوزک کنسرٹس
عرب موسیقی میں “مرایا” ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقار عبدالرحمن محمد کے پروگرامز کی ریہرسل چل رہی ہے، آنے والے دنوں میں ان کے کنسرٹس ہونگے۔

4- کاشتکاری کا میلہ Citrus Festival
رواں ہفتے میں العلاء میں پھلوں کی مقامی فارمنگ خصوصا مالٹے کی مقامی کاشت کو پوری دنیا سے روشناس کروانے کا میلہ  Citrus Festival چل رہا ہے، یہاں مقامی مالٹوں   کی 29 سے زائد اقسام موجود ہیں ۔  مقامی اقسام کے پنج ستارہ ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تقریبات ہورہی ہیں۔ مقامی بازار لگے ہیں۔ اس میں ایک تصویر جبل_عكمة مقام کے ایک خوبصورت غیرملکی ریستوران انابیل پر روایتی طرز کی کھانے کی ٹیبل لگی ہے، جسے کھجوروں اور پھلوں سے آراستہ کیا گیا ہے، اس ریستوران میں آنے والے مہمانوں کو کھانے کے ساتھ مقامی کاشت کے پھلوں کی مفت سرونگ ہورہی ہے۔   یہاں مقامی کاشت کے بعد مالٹوں کینو وغیرہ کی بہترین کاشت ہورہی ہے جو کسی طرح بھی پاکستان کے مقامی مالٹوں یا کینووں سے کم نہیں ہیں۔

5- ہنرمندی:
زمانہ قدیم کے عرب لباس، ان کی ہنرمندی ، زمانہ قدیم کے ہوتے، قدیم لباسوں کے بنانے والے ہنرمندوں کی اشیاء کے اسٹالز بھی ہیں ۔ مقامی خواتین کی ہنرمندی اور دستکاریوں کے فن پارے بھی ہونگے۔ جن میں لباس اور کڑھائی اور گرم لباس وغیرہ شامل ہونگے.

6- ریستوران :

دنیا کے بہترین ہوٹل ، بہترین کافی اور چائے کے برانڈز ، مقامی کھانے ، یورپین اٹالی۔ اسپینش ،کھانوں کے علاوہ بہترین ماحول میں یہاں مختلف مشرق و مغرب کے انداز میں اوپن ائیر اور مختلف کلچر سے مزین ریستورانوں کے کئی برانڈز یہاں موجود ہونگے۔

7- گھڑ سواری اور ایتھلیٹس :

العلاء سیزن میں گھڑ سواری کے مقابلے اور پولو کے مقابلے بھی ہورہے ہیں ۔  6 کلو میٹر کے گھوڑوں   کی ریس بھی ہے ۔ ایتھلیٹکس کے علاوہ ایڈونچر و چیلنجز سے بھرپور کئی ایتھلیٹس کے مقابلے بھی ہیں ۔ پہاڑیوں پر چڑھنے کے  rock climbing کے مقابلے بھی ہیں ۔

سینما : اوپن ائیر سینما، رات کے وقت العلاء ایک ایسا مقام ہے جہاں رات کو ستاروں سے بھرا آسمان دیکھنا ایک نعمت سے کم نہیں ہے ، یہاں پر اوپن ائیر سینما کے انعقاد بھی ہوتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

                 آنے والے دنوں میں العلاء سیزن ہونے جارہا ہے ، جس میں سینکڑوں مقامی تفریحی پروگرامز مقامی کاشت سنگتروں سے لے کر کھجور تک کی کاشتکاری، مقامی کسانوں کے فروغ کے لئے پروگرامز ، پوری دنیا کے سیاحوں کی توجہ کے لئے مختلف ایونٹس سینما،تھیٹرز مقامی فنکاروں سے لے کر غیر ملکی فنکاروں کے کنسرٹس، کھیلوں کے مختلف ایونٹس اور سب سے اعلی غیر ملکی اور مقامی ریستورانوں کی ارینج منٹ ہے جو آپ کو حیران کرنے کے لئے کافی ہوگی، ان تمام ایونٹس سے مقامی افراد کے لئے روزگار پیدا ہورہا ہے۔ صرف العلاء سیزن ٹو کا بجٹ شائد ہمارے جیسے ممالک کے پورے ملکی بجٹ سے زیادہ ہو، مگر اصل بات ہے کہ سعودی عرب مقامی کاشتکاری، ہنرمندی، کو بین الاقوامی سیاحت کے ساتھ ایسے جوڑ رہا ہے کہ یہاں ایسے تفریحی پروگرام بھی ہونگے اور اس مقام کو دنیا بھر میں آنے والے دنوں میں سیاحت کے لئے مرکزیت حاصل ہوجائے گی۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply