قائد کو چائے پلا دیجیے ۔۔۔ محمد تقی احمد

ملاقات تھی ایک
نشتر پارک جگہ طے ہوئی
ہم پہنچ گئے
وقت مقررہ
وہ
نہیں آئے
بقول بھائی کے ایمر جینسی ہوگئی
خون کے گھونٹ بھرے
سگریٹ سلگاکر
مفاد اپنا جو تھا
کچھ دیر لگی
بلڈ پریشر کو نیچے آتے
واپس ہوئے
مزار نظر آیا
چِٹا
سفید سفید سنگ مرمر والا
جانے کیا ہوا
رکشہ اس طرف کروالیا
لوگ زیادہ نہیں تھے
جو تھے
ادھر ادھر ٹہل رہے
کچھ گھاس پر بیٹھے تنکے توڑ رہے
میں سیدھا
پہنچا
قائداعظم کی قبر پر
فاتحہ پڑھ لوں
جھٹکا لگا
بہت زور کا
حیرت زدہ رہ گیا
قائد اعظم
باہر کھڑے سگار پی رہے تھے
میں تیزی سے
ان کے قریب پہنچا
جناب !
آپ یہ کیا کررہے
یہاں اسموکنگ منع ہے
آپ تو خود بیرسٹر رہے
قانون کی خلاف ورزی کیوں !!
اور
پہلے یہ بتائیں
آپ باہر کیا کررہے ہیں

قائد نے گہری نظروں سے دیکھا
کوٹ کی اندرونی جیب سے
کیپسٹن کی ڈبی نکالی
ایک سگریٹ منتخب کی
اور
کہا مسٹر تقی !
آپ بہت بولنے لگے ہیں
یہ سلگائیں
اور خاموشی اختیار کریں
قائد نے کہا
تو عمل کیا اور ایک گہرا کش لگاتے ہوئے کہا
پر
آپ باہر کیوں آئے
یہ بھی خلاف قانون ہے

قائد نے پھر گہری نگاہ سے دیکھا
مسٹر تقی !
ہمیں کوئٹہ ہوٹل کی چائے پینی ہے
قریب ترین ہوٹل پر لے چلو

قائد یہ نہیں ہوسکتا
اور آپ تو بالکل باہر نہیں جاسکتے
اسنیپ چیکنگ ہوگئی
تو آپ گرفتار ہوجائینگے

وہاٹ !!!
ہمیں کیسے گرفتار کیا جاسکتا ہے

قائد !
آپ کے پاس تو شناختی کارڈ ہی نہیں ہوگا
پہلے آپ کو کارڈ بنوانا پڑے گا
نادرا کو دنیا جہاں کے پروف دینا ہوں گے
باپ دادا کہاں سے تھے
قائد !
بہت مشکل ہے آپ کے لیئے
نادرا کا شناختی کارڈ بنوانا
قانون تو قانون ہے سر

کہنا چاہتے ہو
کہ ایک کپ چائے ہم نہیں پی سکتے
مسٹر تقی !
ہم اس پر پٹیشن دائر کریں گے
چائے تو ہم پی کر رہیں گے

یہ ہوسکتا ہے سر
آپ سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کردیں
کھوسہ صاحب ابھی کچھ دن ہیں
آئین و قانون نہ بھی ہو تو
آپ کو اجازت تو دے ہی دیں گے
قانون بعد میں بنتا رہے گا

مسٹر تقی !
پر ہم باہر تو جا نہیں سکتے
شناختی کارڈ تو ہے نہیں
پھر پٹیشن ۔۔۔۔

قائد !
بے فکر رہیں
ریاض راہی جیسے فارغ وکیل موجود ہیں
میں ان سے رابطہ کرتا ہوں

مسٹر تقی !
فیس کتنی ہوگی مسٹر ریاض راہی کی
سارے پاکٹ خالی ہیں ہمارے ۔۔۔

قائد فکر نہ کریں
ضرورت ہوئی تو ہم ہیش ٹیگ چلادینگے
قائد کو چلائے پلاع ۔۔ قائد کو چائے پلاؤ

گڈ مسٹر تقی !
آپ جائیں اور ہمیں چائے پلانے کا انتظام کریں

اوکے قائد !
آپ بے فکر رہیں
بس یہ کیپسٹن کی ڈبی عنایت فرمائیں
تانکہ مکمل یکسوئی سے
چائے مہم شروع کی جائے

قائد نے کیپسٹن کے پیکٹ کو غور سے دیکھا
کچھ دیر سوچا
ویل !
ہم آپ کو یہ دے رہے ہیں
اور کام کیجیئے
چائے جلد سے جلد پلوائی جائے

بے فکر رہیں قائد !
قانون نہ بھی ہوا تو
اجازت مل کر رہیگی
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

اوئے پاگل ہے کیا
کیا بڑ بڑ کررہا ہے
کس سے باتیں کررہا ہے
اور یہ سگریٹ !!!
پتہ نہیں ہے تمیں یہاں پابندی ہے !!!

یہ مجھے قائد نے دی ہے
ہاتھ مت لگاؤ

واقعی پاگل ہے
بھاگ یہاں سے آئندہ نظر نہیں آنا
قانون کے محافظ نے گدی لال کرتے ہوئے
دھکا دیا ۔۔۔۔۔

قائد کے لیئے چائے ۔۔۔

جارہا ہے یا نہیں

۔
۔
۔
۔
۔
۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آپ لوگ انتظام کردیں قائد کے لیئے چائے کا
میں تو زخمی ہوں
پلیزززززز

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply