• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پانچ بڑی عالمی جوہری طاقتوں کا ایٹمی جنگ سے گریز کرنے پر اتفاق

پانچ بڑی عالمی جوہری طاقتوں کا ایٹمی جنگ سے گریز کرنے پر اتفاق

روسی ایوانِ صدر کریملن کے مطابق جوہری ممالک نے مشترکہ بیانات جاری کیے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہم پر اولین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپس میں جنگ سے بچا جائے اور مل کر عالمی سطح پر سیکورٹی کی فضا قائم کی جائے۔

بیانات میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر جنگ ہوئی تو اس میں جیت کسی کی نہیں ہوگی۔ ایسی جنگ کا کبھی بھی آغاز نہیں ہونا چاہیے۔

اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج تباہ کُن ہیں۔ جب تک یہ موجود ہیں ان کا استعمال دفاع کیلئے، جارحیت اور جنگ کو روکنے کیلئے کیا جانا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ممالک کے درمیان مذکورہ بالا اتفاق ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین سرحد پر نیٹو فوجی تنصیبات میں مصروف ہے جس کی وجہ سے روس اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply