• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سے ملاقات، ملکہ کےانتقال پراظہار افسوس

وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سے ملاقات، ملکہ کےانتقال پراظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے  بکنگھم پیلس میں برطانوی بادشاہ سے ملاقات کی اور ملکہ الزبتھ کے انتقال پر تعزیت کی۔

برطانیہ کے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم سے  بکنگھم پیلس میں ملاقات کی اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے ملکہ برطانیہ کی خدمات کو خراج عقیدت  پیش کیا اور شاہ چارلس کو تخت نشینی پر مبارک باد بھی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ  کے پاکستان کے دو دوروں  کی یادیں  پاکستان  عوام کے دلوں میں نقش ہیں۔ شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان محبت کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں  نے شاہ چارلس کو پاکستان کے دورے کے دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے بادشاہ  چارلس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی طرح بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply