• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اگر طوفان ٹکرایا تو کیا ہوگا؟ ،چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا

اگر طوفان ٹکرایا تو کیا ہوگا؟ ،چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے طوفان ٹکرانے کے بعد طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سمندری طوفان نے اپنا رخ شمال مشرق کی جانب کرلیا۔طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں 370کلو میٹرکے فاصلے پر ہے۔طوفان کیٹی بندر کے جنوب مغرب میں 290کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔سمندری طوفان کا فاصلہ کراچی سے زیادہ اور کیٹی بندر سے کم ہوگیاہے۔طوفان ٹھٹھہ کے جنوب مغرب میں335کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیف میٹرولوجسٹ کامزید کہنا تھا کہ سمندری طوفان کل کیٹی بندر،بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرائے گا۔طوفان بپرجوااے کے گرد 150تا160کلو میٹرکی ہوائیں چل رہی ہیں۔طوفان کے گرد 180کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔سمندری طوفان کے مرکز کے گرد 30فٹ لہریں بلندہورہی ہیں۔طوفان ٹکرانے پرمتاثرہ علاقوں میں 100تا 120کلو میٹرفی گھنٹہ کی ہوائیں چلیں گی۔طوفان ٹکرانے پر متاثرہ علاقوں میں 140کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلے گا۔متاثرہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان بارشیں متوقع ہیں۔طوفانی ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ 17جون تک جاری رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply