• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کی نسلی صفائی کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے،شہباز شریف

ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کی نسلی صفائی کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے،شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی میں ‘ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کی نسلی صفائی کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں سے اس کا فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں کو ہندوستان میں ایک حالیہ “نفرت آمیز تقریر” کے دوران ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کی نسلی صفائی کی دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ مودی کے فاشسٹ آلہ کار کے تحت بھارت کا انتشار کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ چند روز پہلے اتراکھنڈ کے ہریدوار شہر میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں کئی ہندو لیڈروں نے کھلے عام مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کا مطالبہ کیا اور ہندوؤں سے ہتھیار خریدنے کو کہا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply