• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مولانا فضل الرحمن کا کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان

مولانا فضل الرحمن کا کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنان کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن شروع، فضل الرحمان پہنچ گئے

پارلیمنٹ لاجز میں کیے جانے والے پولیس آپریشن کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچ سکتے ہیں وہ اپنے اپنےعلاقوں مین سڑکیں جام کردیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس نے آپریشن کے دوران جے یو آئی اور انصار الاسلام کے کارکنان کی گرفتاریاں کی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس کارروائی سے قبل میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply