• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا کی دو بڑی جہاز ساز کمپنیوں کا 5 جی فون سروس موخر کرنے کا مطالبہ

دنیا کی دو بڑی جہاز ساز کمپنیوں کا 5 جی فون سروس موخر کرنے کا مطالبہ

دنیا کی دو بڑی جہاز ساز کمپنیوں نے امریکہ سے فائیو جی فون سروس موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوئنگ اور ائیربس کی طرف سے ایک خط میں امریکی حکومت سے کہا گیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے ایوی ایشن کی صنعت پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوں گے، اس سے جہازوں کی سیکیورٹی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے فائیوجی ٹیکنالوجی کے استعمال کو موخر کیا جائے۔

بوئنگ اور ائیربس کے سی ای اوز کی جانب سے امریکہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو لکھے خط میں ایک تحقیق کا حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد ہوائی جہازوں کی پروازیں متاثر ہوں گی۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر 2019 میں فائیو جی کا استعمال ہوتا تو اس سے ساڑھے تین لاکھ کے قریب کمرشل پروازیں اور ساڑھے پانچ ہزار کارگو فلائیٹس متاثر ہوتیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خط میں کہا گیا ہے کہ فائیو جی کی وجہ سے ہوائی جہازوں کے الیکٹرونک سسٹم میں گڑبڑ پیدا ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply