کچھ ڈائٹ پلان موسمِ سرما کے لیے۔ پارٹ 2

اس حصے کو پڑھنے سے پہلے پارٹ ون ضرور پڑھ لیجیے۔ کہ اُس پارٹ میں ڈائٹ کے بارے میں کچھ بنیادی باتیں بتائی گئ ہیں۔ اب اس دوسرے حصے میں آپ کو کچھ ڈائٹ پلان بتایں گے۔یاد رکھیے یہ پلان ان کے لیے ہے جو سنجیدہ ہیں، وزن کم کرنے میں۔ اگر آپ مستقل مزاج نہیں ہیں تو ہرگز بھی ان ڈائٹ پلان کو اختیار نہ کریں کہ درمیان میں چھوڑنے کا مطلب ہے کہ آپ کے وزن میں ڈبل اضافہ۔

‏a) ایٹکن ڈائٹ پلان
اس کو پروٹین ڈائٹ بھی کہتے ہیں۔ ڈاکٹر ایٹکن نے یہ ایک ایسا ڈائٹ پلان بنایا تھا جس نے اکیسپرٹس کے سارے نظریوں کو الٹ دیا تھا۔ بہترین ڈائٹ پلان جو آپ کے بے ڈھول جسم کو متناسب فگر دے سکتا ہے۔ مستورات کے لیے ایک بہترین ڈائٹ پلان ہے۔

ڈائٹ شروع کرنے سے ایک ہفتے پہلے آپ نے اپنے پسند کی کوئی بھی چیز جی بھر کر کھانی ہے۔ کیونکہ اگلے کچھ ہفتے آپ پر ہر چیز ممنوع ہو جاۓ گی۔ خاص کر اگر آپ میٹھے کے شوقین ہیں تو اس دن جی بھر کر کھا لیں کہ ائندہ آپ نے میٹھا یا تو نہیں کھانا یا پھر بہت کم کھانا ہے۔ ایک ہفتے تک آپ اپنی خوارک آدھی کر لیں اور گوشت، مرغی اور مچھلی کا استعمال سبزی کے ساتھ زیادہ کر لیں۔ ایک ہفتے کے بعد آپ نے ایٹکن ڈائٹ پلان کچھ اس طرح سے کرنا ہے۔
ناشتہ
صبح کا اغاز پانی کے دو یا تین گلاس سے کرنا ہے۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد ایک یا دو انڈے چیڈر چیز کے ساتھ آملیٹ بنا کر کانٹے کے ساتھ کھانے ہیں۔ املیٹ میں صرف چیڈرچیز کے علاوہ کچھ اور نہیں ڈالنا۔ کوئی روٹی یا بریڈ ساتھ میں نہیں لینی۔ چاۓ یا کافی کی اجازت نہیں اس ڈائٹ پلان میں۔
یا اگر انڈا پسند نہیں ہے تو آپ ناشتے میں دو سے تین شامی کباب جو صرف گوشت کے بنے ہوں، فرائ کر کے کھا سکتے ہیں۔ یا گوشت کے ساسجس بھی لیے جا سکتے ہیں۔
ایک گھنٹے بعد آپ پانی کا استعمال شروع کرنا ہے۔ دن میں ہر حالت میں تقریباً دو سے تین لیٹر پینا ہے۔ پانی کے بغیر یہ ڈائٹ پلان بیکار ہے۔
لنچ
لنچ میں ایک یا دو چکن لیگ پیس یا مٹن تکہ یا فرائڈ فش۔ کتنا کھانا ہے۔ یہ آپ کی بھوک پر منحصر ہے۔ اگر بھوک ہے تو آپ پورا ایک مرغا یا ایک کلو گوشت بھی کھا سکتے ہیں۔ جتنی بھوک ہے اتنا کھا ئیں لیکن پیٹ پھر کر نہیں کھانا۔ مگر کوئی روٹی، سبزی، دال، سلاد یا چاول نہیں۔ گوشت فرائڈ یا بار بی کیو ہو۔
ڈنر
ڈنر میں آپ فرائڈ فش یا بار بی کیو گوشت کے تکے یا چکن کھا سکتے ہیں ۔ کتنا کھانا ہے، یہ آپ کی بھوک پر منحصر ہے۔ آپ ایک کلو گوشت یا فش یا ایک پورا چکن بھی کھا سکتے ہیں۔ لیکن پیٹ پھر کر نہیں کھانا۔ کوئی روٹی، سبزی، دال، سلاد یا چاول نہیں کھانا۔
یہ پندرہ دن کا پلان ہے۔
پندرہ دن کے بعد سات دن کے لیے اوپر دیے ہوۓ پلان کے ساتھ ایک سلاد کا بڑا پتہ، کچھ دھنیا، پودینہ، بند گوبھی یا ایک چھوٹا سا گاجر کا ٹکرا یا چھوٹا سا کھیرا یا ایک مشروم بھی ساتھ میں کھانا ہے، فش، گوشت یا چکن کے ساتھ۔ دس دانے بادام یا کاجو کے بھی کھاۓ جا سکتے ہیں۔
ایک ہفتہ کے بعد پندرہ دن کے لیے پھر اوپر والا پلان شروع کر دیں۔
پندرہ دن کے بعد سات دن کے لئے پھر اوپر والے پلان کے ساتھ سلاد کا بڑا پتہ، دھنیا، پودینہ، بند گوپی اور تھوڈا سا یا ایک چھوٹا سا گاجر یا کھیرے کا ٹکرا یا ایک مشروم۔ دس دانے بادام یا کاجو کے بھی کھاۓ جا سکتے ہیں۔
اس کے بعد پندرہ دن کا آخری راونڈ جو اوپر دیے ہوۓ ڈائٹ پلان کے مطابق ہو۔

امید یہ ہے کہ تقریباً ساٹھ دن کے اس پلان کے مطابق آپ کا وزن تقریباً تیس سے چالس کلو تک گر سکتا ہے۔ اگر آپ نے کچھ کلو کم کرنا ہے تو جونہی آپ کو آپ کا مطلوبہ وزن مل جاۓ تو پلان کو ترک کر دیں۔ مگر ہفتہ یا پندرہ دن مکمل ہونے کے بعد۔

اس ڈائٹ پلان میں کیا کیا کھانا ہے؟
1. گوشت ہر قسم کا، مرغی، مچھلی، شامی کباب لیکن صرف گوشت کے بنے ہوۓ(کوئ پیاز یا مرچ نہیں) چیڈر چیز یا موزریلا چیز، انڈوں کا املیٹ۔ گوشت کے ساسجیز۔
2. پانی دو یا تین لٹر ہر حالت میں۔ پانی اس پلان کی جان ہے۔ اگر آپ پانی نہیں پی سکتے تو ہرگز ہرگز بھی یہ پلان شروع نہیں کرنا۔ کیونکہ یہ پلان خطرناک ہے پانی کے بغیر۔
3. آپ یا تو تین وقت کھانا کھائیں یا اپنے کھانے کو چھ چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیں۔ یاد رکھیں آپ نے کسی بھی وقت کا کھانا چھوڑنا نہیں ہے/بھوکا نہیں رہنا۔
4. گوشت، مرغی اور مچھلی کو سالن میں نہیں پکانا۔ ہمیشہ روسٹ یا بیک یا بار بی کیو کر کے کھانا ہے۔
5. سات بجے سے پہلے پہلے آپ نے اپنا ڈنر لے لینا ہے اور دس یا گیارہ بجے تک سو جائیں

اس ڈائٹ پلان کی ممنوع چیزیں۔
2. کسی بھی قسم کی سبزی،فروٹ، میٹھا، شوگر، یعنی چینی، مٹھائ، بیکری کا سامان، ڈبل روٹی، چاول، ٓالو، بسکٹ، کیک ، چاکلیٹ، پیسٹری، روٹی، چاۓ، کافی، ہارڈ یا کولڈ ڈنک یا جوس کسی بھی قسم کا، دالیں، پراٹھا، حلوہ پوری، پاۓ، برگر، پیزا، نہاری، سگریٹ، ڈیری فارم پروڈکٹ وغیرہ ممنوعہ چیزوں میں شامل ہیں۔
3. ہرکز ہرگز بھی کوئ ڈائٹ ڈرنک نہیں لینا۔
4. پنیر صرف چیدر یا موزریلا ہی کھانا ہے، کاٹج چیز (سفید تازہ پنیر) نہیں کھانا۔
5. صرف میڈیکلی فِٹ انسان ہی یہ پلان کر سکتا ہے۔ بلڈ پریشر، شگر، دل کی بیماری، کولسٹرال یا کوئ اور بیماری والے ہرگز ہرگز بھی یہ پلان اختیار نہ کریں۔
6. چالیس سال سے اوپر والوں کے لیے یہ ڈائٹ پلان نہیں ہے۔ مگر اگر اپ میڈیکلی فٹ ہیں تو کر سکتے ہیں۔
7. ڈائٹ شروع کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنا لپٹ پروفائل، شگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کروا لیں۔
8. آپ نے بہت سختی کے ساتھ یہ پلان فالو کرنا ہے، اگر نہ کیا تو الٹا اثر ہو سکتا ہے۔
9. صرف اور صرف وہ چیزیں کھانی ہیں جو اوپر بتائ ہیں۔ اور کچھ بھی نہیں۔ حتٸ کہ چکھنا بھی نہیں۔
10. اپنا وزن ڈائٹ شروع کرنے سے پہلے اور ہر سات دن بعد ضرور چیک کریں اور نوٹ کر لیں۔ آپ کا وزن تقریباً چار کلو کے آس پاس سات سے آٹھ دنوں میں گرنا چاہیے۔ اگر نہیں گرا تو آپ نے ضرور کوئ غلطی کی ہے۔
11. وزن ہمیشہ صبح واش روم سے فارغ ہونے کے فوراً بعد کرنا ہے۔
12. اتنا کھانا ہے جس سے آپ کی بھوک مِٹ جاۓ، نہ کہ اتنا کھاہیں کہ کھانے کے بعد آپ ہل نہ سکیں۔
13. یہ پلان صرف سردی کے موسم کے لیے ہے، گرمی کے لیے نہیں ہے۔ اکتوبر سے لے کر اپریل تک
14. یہ پلان صرف ساٹھ دن کا ہے۔
15. ساٹھ دن کے بعد آپ نے ساری زندگی مینٹینس پیریڈ پر جانا ہے۔ اب آپ نے صرف زندہ رہنے کے لیے کھانا ہے۔ مطلب کہ کم مقدار میں کھانا ہے۔ چینی کی جگہ برون شوکر یا گُر۔
16. یاد رکھیں اگر آپ نے اپنا وزن پلان ختم کرنے کے بعد مینٹین نہیں کیا تو یہ پلان باؤنس بیک کر جاۓ گا۔ نتیجہ۔ وزن میں بہت زیادہ اضافہ۔
17. اگر اپ کا وزن زیادہ ہے تو موسم سرما میں ساٹھ دن پورے کرنے کے بعد آپ موسم گرما میں مینٹینس پیریڈ پر چلیں جاہیں گے کہ آپ کا وزن زیادہ نہ ہونے پاۓ۔ جب موسم سرما شروع ہو تو دوبارہ سے ایک ساٹھ دن کا راونڈ اس ڈائٹ پلان کا لگا لیں۔ امید ہے کہ آپ مطلوبہ وزن حاصل کر لیں گے۔
18. جو لوگ چینی یا چاۓ یا کافی کے عادی ہوتے ہیں، اس ڈائٹ پلان شروع کرنے کے بعد اپنے آپ کو بہت تھکا ہوا محسوس کریں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم پر اثر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ یہ تھکن کا اثر چار سے پانچ دن تک رہیے گا۔ اس کے بعد آپ ٹھیک ہو جاہیں گے۔
19. اس ڈائٹ پلان کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کا چہرہ پر رونق اور پُرکشش ہو جاۓ گا۔ آپ کے چہرے پر ایک قدرتی چمک سی آ جاۓ گی۔
20. ایکسرسائز ہر پلان کے ساتھ ضروری ہوتی ہے مگر اس پلان کے لیے ایکسرسایز اگر کی جاۓ تو آپ کا جسم متناسب اور فالتو کا گوشت آپ کے پیٹ اور کوہلوں سے غائب ہو جاۓ گا۔
21. ایکسرسائز کے لیے یا تو جم جانا پڑے گا یا گھر پر پیٹ اور کوہلوں کی کچھ ایکسرسائز کرنی پڑے گی۔ ایکسرسائز کے بغیر وزن تو کم ہو گا مگر جسم کسی شیپ میں نہیں آۓ گا۔
22. رننگ بہترین ہے، اگر کی جاۓ۔ ورنہ کوئ بھی اپنی پسند کا سپورٹس بھی کھیلا جا سکتا ہے۔
23. عورتوں کے لیے باہر جانا مشکل ہوتا ہے، اس لیے وہ گھر پر یو ٹیوب پر انڈین ایکٹریس بپاشا باسو کا تیس منٹ کا ایروبکس کر سکتی ہیں۔ بہترین ایکسرسائز ہے، اس ڈائٹ پلان کے ساتھ۔ یو ٹیوب پر آسانی سے دستیاب ہے۔
24. آخری بات یہ بہت مہنگی ڈائٹ ہے۔ کیونکہ اس میں صرف گوشت، مچھلی، کباب اور چکن ہے۔ ساتھ میں جم کا بھی خرچہ ہے۔ اس لیے سوچ سمجھ کر شروع کی جاۓ۔ درمیان میں نہیں جھوڑا جا سکتا۔
25. مردوں میں وزن زیادہ اور جلدی گرتا ہے، جبکہ شادی شدہ عورتوں میں ہارمونل اتار چڑھاؤ کی وجہ سے وزن زرا کم اور مشکل سے گرتا ہے۔ اس لیے عورتوں کو ہمت نہیں ہارنی اور ساتھ میں اکسرسائز ضرور کریں۔
26. اسی طرح جتنی عمر کم ہو گی، اتنا ڈائٹ پلان جلدی اثر کرے گا۔
27. کسی بھی مسئلہ کی صورت میں اس ڈائٹ پلان کو فوراً ترک کردیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
28. حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین نے ہر گز بھی کسی بھی قسم کا ڈائٹ پلان اختیار نہیں کرنا۔
29. یاد رکھیں یہ پورا پلان آپ زندگی میں ایک یا دو دفعہ کر سکتے ہیں۔ اس لیے اسے کرنے کے بعد آپ نے ہر حالت میں ساری زندگی خیال رکھنا ہے کہ آپ کا وزن دوبارہ زیادہ نہ ہو۔

‏b) پورشن کنٹرول ڈائٹ
یہ سب سے آسان پلان ہے جو ہر کوئ حتٸ کہ مریض بھی کر سکتے ہیں۔
1. آپ نے گھر کا جو بھی پکا ہو، بہت تھوڑا سا کھانا ہے۔ ہر چیز آپ کھا سکتے ہیں، مگر کم کم۔
2. بہترین طریقہ کم کھانے کا یہ ہے کہ آپ بازار سے میڈیم سائز کا ایک پلیٹر لے لیں ۔ صرف ایک بار میں اس میں اپنا مناسب سا کھانا ڈال کر کھاہیں۔ کھانے کا ڈونگہ سامنے رکھ کر نہ کھاہیں۔ اس کے علاوہ اپنے والدین یا لائف پارٹنر یا پچوں کو بھی ہدائیت کر دیں کہ آپ کو کھانے کے وقت، زیادہ کھانے سے روکیں۔
3. صرف میٹھا، چینی،پکوڑہ، سموسہ، مٹھائ، بیکری کا سامان، ڈبل روٹی، بسکٹ، کیک ، پیسٹری، برگر، پیزا، کسی بھی قسم کی کولڈ درنک سے پرہیز کرنا ہے۔
4. یہ کافی آسان مگر سلو پلان ہے۔ وزن گرتا ہے مگر آہستہ آہستہ
5. پانی دو لیٹر سے تین لیٹر تک پینا بہت ضروری ہے۔
6. فروٹ، سبزی، سلاد، گوشت، چکن، فش۔ ہر چیز کھا سکتے ہیں۔ مگر مقدار تھوڑی ۔
7. ایکسرسائز میں والک، کم سے کم آدھا گھنٹا سے ایک گھنٹہ بہت ضروری ہے۔
8. اگر جم جا سکتے ہیں تو وزن تیزی کے ساتھ کم ہو سکتا ہے۔

‏c) ڈائٹ پلان اُن کے لیے جن کا وزن نوے کلو سے زیادہ ہے۔ فربہ جسم کے لوگوں کے لیے۔

یہ بھی ایک آسان اور فلیکسبل پلان ہے۔ بہت زیادہ پابندی نہیں ہے اس میں۔ مگر ایک محفوظ پلان فربہ جسم جن کا وزن نوے کلو سے زیادہ ہے، یا بلڈ پریشر یا شگر ہے۔ ہارٹ کے مریض اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد کر سکتے ہیں۔ نوے کلو سے کم والے بھی کرسکتے ہیں۔ کوئ پابندی نہیں۔

یہ ڈائٹ پلان شروع کرنے سے پہلے آپ پورشن کنٹرول پر آ جاہیں، تقریباً پندرہ یا بیس دن تک آپ جو کھا رہیں ہیں، اُسے آدھا کر دیں۔ مثلاً دو روٹی سے ایک کر دیں۔ اپنا ہر کھانا آدھا کر دیں۔
یہ وارم اپ ہے ڈائٹ پلان شروع کرنے کے لیے۔

پندرہ دن کے وارم اپ کے بعد کا ڈائٹ پلان

صبح جس وقت آپ اُٹھیں تو ایک گلاس پانی پی کر اپنی صبح کا اغاز کریں۔ اسے آہستہ آہستہ آپ نے تین سے چار گلاس تک لے کر جانا ہے۔ یا جتنا اپ پی سکیں۔ کوئ خاص قید نہیں۔ اس کے بعد آپ نے کھانا ہے۔
ایک انڈا (املیٹ یا فرائ یا بوائل اور سادہ چکی کے آٹے کی روٹی کے ساتھ کھانا ہے۔چاۓ یا کافی اگر پسند ہے بغیر شوگر کے
یا
ایک پیالہ دلیہ بغیر چینی اور چاۓ اگر پسند ہے بغیر شوگر کے
یا
ناشتہ میں آپ ایک کیلا، دو کجھور، دس بادام اور ایک گلاس دودھ کے ساتھ ملک شیک بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔ مگر اس کے ساتھ آپ نے اور کچھ نہیں کھانا۔ بیس منٹ بعد چاۓ اگر پسند ہے بغیر شوگر کے

دوپہر کا کھانا (ناشتے کے چار یا پانچ گنٹے کے بعد )
ابلے ہوۓ چنے کی چارٹ چھوٹا پیالہ چمچ کے ساتھ
یا
چھولے یا سفید یا لال لوبیا کی چارٹ چمچ کے ساتھ
یا
سلاد کا ایک درمیانے سائز کا پیالا لے سکتے ہیں۔
یا
اگر ان چیزوں کے حصول میں مسئلہ ہو تو ایک ٹکرا بار بی کیو چکن کا بھی بغیر روٹی کے کھا سکتے ہیں۔

مزید بھوک کی صورت میں کچھ دیربعد

بازار سے ایک چھلی ریت میں بُھنی ہوئ
یا
چھلی کے دانے
یا
کالے چنے لے لیں۔
یا
پندرہ بیس بادام یا مونگ پھلی یا پستہ یا اخروٹ یا کاجو

اسی طرح ساتھ میں اگر دل چاہیے تو فروٹ میں ایک امرود یا ایک سیب یا دو تین ماٹے/کینو یا ایک انار بھی لے سکتے ہیں۔

ڈنر
اب رات کو سات بجے تک کوشش کریں کہ اپنا ڈنر لے لیں کہ ڈنر اور سونے کے درمیان میں اتنا وقفہ ہو کہ آپ کا ڈنر ہضم ہو جاۓ۔

ڈنر میں کچھ ابلی ہوئ یا بیکڈ سبزیاں، ایک مرغی کا ٹکرا یا مچھلی کا ٹکڑا لے سکتے ہیں۔ یہ سب کچھ ایک نارمل پلیٹ سے زیادہ نہ ہو۔ صرف ایک سرونگ ہو۔ روٹی نہیں لینی۔
یا
ایک پیس بار بی کیو چکن یا کچھ گوشت کے بار بی کیو تکے بھی کھا سکتے ہیں۔
یا
ایک پیالہ سلاد کا بھی لے سکتے ہیں۔ ایک سے دو چھوٹے پیالے سوپ بغیر کارن فلور کا بنا ہوا بھی لے سکتے ہیں۔ تھائ سوپ یا ویجیٹبل سوپ بہترین ہے۔

ساتھ میں فروٹ میں امرود، سیب یا مالٹا یا انار لے سکتے ہیں، مگر تعداد ایک ہی رہیے۔

اگر اور بھوک لگے تو پندرہ بیس بادام یا مونگ پھلی یا پستہ یا اخروٹ لے سکتے ہیں۔

اپ خود سے پورے ہفتے کا رات کا مینو سیٹ کر لیں۔ کوئ پابندی نہیں۔
یہ ڈائٹ پلان اس وقت تک جاری رکھیں جب تک اپ مطلوبہ وزن تک نہیں پہنچ جاتے۔ یہ مکمل محفوظ پلان ہے۔

خاص باتیں۔
1. پانی ہر حالت میں دو سے تین لٹر پینا ہے۔ اس میں کوئ گنجائش نہیں۔
3. کچھ کھانے کی چیزیں آپ کے لیے کچھ ماہ کے لیے بلکل ممنوع ہیں۔ ان میں ہر قسم کی شوگر، یعنی چینی، مٹھائ، بیکری کا سامان، ڈبل روٹی، چاول، ٓالو، بسکٹ، کیک ، پیسٹری، سفید آٹے کی روٹی، ہارڈ یا کولڈ ڈنک۔ یا جوس کسی بھی قسم کا، پراٹھا، حلوہ پوری، پاۓ، برگر، پیزا، نہاری وغیرہ شامل ہیں۔
4. کوئ بھی چیز کھانے کے تقریباً ایک گھنٹے تک پانی نہیں پینا۔
5. اگر آپ کو اپنا کھانا پھیکا لگنے لگا ہے یا بور ہو رہیے ہیں تو سویا ساس، ریڈ چلی،ایپل سایڈر یا سرکہ کے چند قطرے بھی کھانے کو مزیدار بنا سکتے ہیں۔
6. چیٹ میل: ہر پندرہ دن بعد آپ چیٹ میل لے سکتے ہیں۔ چیٹ میل کا مطلب ہے کہ آپ اپنی پسند کا کوئ سا بھی کھانا، میٹھا یا کوئ اور چیز بہت تھوری سی مقدار میں لے لیں۔ چیٹ میل ہمیشہ لنچ میں لیں۔
7. اگر کسی پارٹی یا شادی کے فنکشن یا دوستوں کے ساتھ کھانا باہر کھانا پڑ جاۓ تب بھی آپ کے پاس چوئس ہے کہ آپ روسٹ چکن یا فش یا مٹن جو عموماً ہر فکشن میں ہوتا ہے، لے سکتے ہیں۔ بغیر روٹی اگر اور کچھ نہیں ہے تو آدھی پلیٹ چاول کے ساتھ۔
8. ہر قسم کے پروسس فوڈ سے بھی مکمل پرہیز ہے۔
9. کینڈرل، یا مصنوعی نمک یا ڈائٹ کولا ہرگز بھی استعمال نہیں کرنا
10. اپنے پانی کا کوٹہ شام چھ یا سات بجے سے پہلے ختم کر لیں کہ رات کو اُٹھنا نہ پڑے واش روم کے لیے۔
11. اگر آپ کو گریپ فروٹ ملتا ہے تو روز ایک کھا لیا کریں۔ گریپ فروٹ کھٹے ہوتے ہیں، اکر اس سے الرجی ہے تو اس صورت میں نہ کھاہیں۔
12. بلڈ پریشر کے مریض جو دوا کھاتے ہیں، ان کے اجزا ڈیوریتکس اور بیٹا بلاکر کی وجہ سے وزن کم کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے وہ ہر حالت میں برسک والک کریں۔ والک نہ صرف وزن گرانے میں مدد دے گی بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہے گا۔
13. اسی طرح شگر کے مریضوں کے لیے والک بہت ضروری ہے۔
14. شوگر کے مریض ہر وقت اپنی جیب میں کالے چنے یا کجھور رکھیں کہ جب ضرورت ہو لے لیں۔

ورزش:
فربہ جسم اور سو کلو سے اوپر کے لوگوں کے لیے بہترین ورزش صرف برسک والک ہے۔ کوئ مشین استعمال نہیں کرنی مگر والک کا ٹائم یا جگہ نہیں ہے اور گھر میں ٹریڈ مل ہے تو اسے آرام سے سلو سپیڈ میں استعمال کریں۔
1. پندرہ منٹ سے شروع کر کے آہستہ آہستہ ایک گھنٹے تک لے جاہیں۔
2. رننگ پوائنٹ ایک سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ تین تک لے جاہیں۔ تین سے زیادہ کسی صورت نہیں کرنا۔
3. جب تک وزن اسی کلو تک نہ جاے تب تک تیز ٹریڈمل نہ کریں۔
4. یاد رکھیں فربہ جسم کے مالک نے ہرگز ہرگز بھی تیز ٹریڈمل نہیں کرنی ورنہ آپ کے گھٹنوں پر اثر ہو سکتا ہے۔
5. تیز میوزک ٹریڈ مل کے لیے بہت ضروری ہے۔ ورنہ آپ بہت جلد بور ہو کر چھوڑ دیں گے۔
6. مگر آپ کو اگر میوزک پسند نہیں ہے تو آپ اس کے بغیر بھی کر سکتے ہیں۔

آخری بات یاد رکھیں ہر ڈائٹ پلان عارضی ہوتا ہے۔ بعد میں آپ نے اپنی ساری زندگی مینٹیننس فیز میں گزارنی ہے۔ مطلب

آپ نے زندہ رہنے کے لیے کھانا ہے نہ کہ کھانے کے لیے زندہ رہنا ہے۔ تو آہیے اور ہمارے ساتھ سمارٹ ہو جاہیے۔

تیسرے حصے میں آپ کو تفصیل سے ورزش/ایکسرسائز کے بارے میں بتایا جاۓ گہ یہ کتنی ضروری ہے کسی بھی ڈائٹ پلان کے ساتھ۔

جبکہ چوتھے حصے میں آپ کو تفصیل کے ساتھ لائف ٹائم مینٹیننس پیریڈ کے بارے میں بتایا جاۓ گا کہ وزن گرانے کے بعد آپ نے ساری زندگی اسے کیسے برقرار رکھنا ہے۔

کوئ بھی سوال اگر آپ کو ڈائٹ پلان کے بارے میں معلوم کرنا ہو تو آپ فیس بک پر اس ائ ڈی پر پوچھ سکتے ہیں۔
Facebook.com/Amir.kakazai
اس مضمون کی تیاری میں ڈاکٹر ایٹکن کی بک نیو ڈائٹ ریولوشن اور انڈین بولی وڈ ایکٹرس کرینہ کپور کی ڈائٹیشن راجوتہ دیوکار کی کتاب "ڈونڈ لوز یور مائنڈ، لوز یور ویٹ" سے مدد لی گئ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

English terms:
Life time maintenance phase
Cheddar cheese
Mozzarella cheese
Protein Diet.
Dr Atkin book New Diet Revolution
Grape Fruit
Warm up
Portion control diet
Thirty mnts aerobics or cardio workout with bipasha basu on youtube

Facebook Comments

عامر کاکازئی
پشاور پختونخواہ سے تعلق ۔ پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق اور تحقیق کی بنیاد پر متنازعہ موضوعات پر تحاریر لکھنی پسند ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply