’’فطرت‘‘

نسوانی نقش و نگار اور سفید جلد کا مالک،
مردہ مائیکل جیکسن تابوت کے شیشے سے یوں باہر جھانک رہا تھا ،
جیسے اسے اپنے مرنے پر شدید حیرت ہو۔
ایک بوڑھی حبشی عورت اسے تاسف سے تکے،
بڑ بڑائے جا رہی تھی۔
’’مائیکل! کہاں ہے وہ داکٹرز کا پینل ،
جس نے تجھے ڈیڑھ سو سال زندگی کی ضمانت دی تھی۔
تمہارے دادا نے ڈیڑھ سو برس سے زیادہ عمر پائی،
ساری زندگی جنگلوں میں موسم کے گرم سرد کا مقابلہ کیا ۔
جوہڑوں ،ندی ،نالوں کا پانی پیا
جو ملا کچا پکا کھا لیا۔
میرے بچے ،فطرت سے بغاوت نہیں کرتے‘‘۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply