عالمی یوم مزدور مبارک۔۔فرزانہ افضل

مزدوروں کا عالمی دن ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد ہر قسم کی صنعت ، سیکٹر اور شعبہ ہائے جات زندگی میں محنت کشوں اور کارکنان کی خدمات اور ان کی شراکت کے اعتراف اور احترام کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس کا بڑا مقصد مزدوروں کو ان کے حقوق کو سمجھنے کے لئے بااختیار بنانا ہے۔ بہت سے ملکوں میں مزدور ڈے ایک قومی تعطیل ہے، جس کی مزدوروں کے حقوق اور بہتری کے لیے بنائ گئی تنظیمیں بھرپور حمایت کرتی ہیں۔

مزدوروں کے عالمی دن کی ابتدا انیسویں صدی میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہوئی تھی جب مزدوروں نے آٹھ گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کی تھی۔ یہ ہڑتال شکاگو میں یکم مئی 1886 کو شروع ہوئی اور “ہے مارکیٹ معاملے” کے طور پر ختم ہوئی۔ ہڑتال کے دوران ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔ جب مزدوروں کی احتجاجی ریلی کے دوران کسی نے بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں سات پولیس افسر اور چار شہری ہلاک ہوگئے۔ گو کہ عالمی یوم مزدور کی ابتدا کا سرا شکاگو میں ہوئے اس “ہے مارکیٹ معاملے” سے ملتا ہے مگر کینیڈا اور امریکہ میں مزدور ڈے یکم مئی کو نہیں منایا جاتا بلکہ ہر سال ستمبر کے پہلے سوموار کو منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم مزدور دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

آئیے آج ایک بات کا عہد کرتے ہیں کہ مزدور کی مزدوری اسکا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرنے کا اصول اپناتے ہیں۔ ہر شعبے کے کارکنان کی خدمات اور محنت کا اعتراف اور احترام کرتے ہیں.

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply